ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 107 ( 191 ) ہر کمال عطیہ خداوندی ہے : فرمایا کہ اگر کسی میں کوئی کمال ہو اور وہ اس کو خدا تعالی کا عطیہ سمجھے تو یہ اس کا شکر ہے اور اگر اسی اعتقاد سے اس کو ظاہر بھی کرے تو یہ تحدیث بالنعمت ہے ۔ ( 192 ) توفیق حق طالب صادق کی دستگیری کرتی ہے : مولوی عبدالعلیم صاحب نے پوچھا کہ اگر کوئی جزئیہ کتب فقہ میں نہ ملے یا میری سمجھ میں ن آئے تو اس کی بابت کیا کروں ؟ فرمایا کہ جو شخص چند روز شیخ کی خدمت میں رہے اور درستی اعمال کی فکر رکھے تو عادت اللہ یوں جاری ہے کہ اس کو ہدایت الی الامرالحق ہو ہی جاتی ہے ۔ والذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا ۔ اور اگر شرح صدر نہ ہو اور وہ کام ضروری ہو تو اس کام کو کر لیا جائے اور خدا تعالی سے استغفار کیا جائے ۔ اس کی ضرورت نہیں کہ جب وہ بالیقین ناجائز ثابت ہو جائے تب ہی اس سے استغفار کیا جائے ۔ چنانچہ حدیث میں اس کی تعلیم ہے کہ استغفرک مما تعلم ولا اعلم ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض باتیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ ان کا معصیت ہونا معلوم نہیں ہوتا اور پھر بھی ان سے استغفار مشروع ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ استغفار مقبول ہونے کے لئے اس کا معصیت یقینی ہونا شرط ہے ۔ دوسرے اگر کوشش بھی کی تو اس کی یہی تو ہو گی کہ توبہ کرے ۔ پس توبہ کو تلاش تک موخر رکھنے کی کیا ضرورت ہے ، بلکہ یہ ایک قسم کا شیطانی شوشہ ہے کہ اس کو سوچ بچار میں ڈال دیا اور دوسرے کاموں سے کھو دیا ۔ حکم تو یہ ہے کہ انسان ہر وقت مطالعہ جمال حق میں رہے ۔ شیطان اس سے ہٹا کر دوسرے بیکار کاموں میں مشغول کر دیتا ہے ۔ ( 193 ) جزئیات غیر منصوبہ میں اجتہاد منقطع نہیں ہوا : مولوی عبدالعلیم صاحب نے دریافت کیا کہ اس کے کیا معنی ہیں کہ مانۃ رابعہ