ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 65 سے بغیر اجازت لینا جائز نہیں ۔ پھر فرمایا کہ ایک انسان کے ذرا سے لحاظ کی بدولت حکم خداوندی کو ظاہر نہ کرنا کیسی لغو حرکت ہے ۔ ( 87 ) بات کا جواب نہ دینا سخت بے ادبی ہے : فرمایا کہ مجھے ایسے شخص سے سخت اذیت پہنچتی ہے جس کو کوئی بات سمجھائی جائے اور وہ جواب میں لا یا نعم کچھ بھی نہ کہے ۔ اس سے غلط فہمی ہو جاتی ہے ۔ چنانچہ آج ہی صبح میں نے اس شخص سے ایک بات کہی مگر اس نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ میں نے سمجھا کہ یہ میری بات کو سمجھ گیا ہے ، لیکن اب معلوم ہوا کہ اس نے کچھ بھی نہیں سمجھا ۔ پھر فرمایا کہ یاد رکھو بات کا جواب نہ دینا سخت بے ادبی ہے ۔ ( 88 ) اصلاح اخلاق سے مقصود اذیت مخلوق سے احتراز ہے : فرمایا کہ اکثر طالب علموں کی عادت ہے کہ مسجد یا مدرسے میں رستے کے موقع پر بیٹھ جاتے ہیں بلکہ رستے میں سو جاتے ہیں ۔ یہ بالکل ناجائز ہے ۔ حدیث شعب ایمان میں ادنھا اماطۃ الاذی آیا ہے ۔ یہ لوگ خود اذی بنتے ہیں ۔ تمام مجاہدہ اور اصلاح اخلاق سے غرض یہ ہے کہ اذیت مخلوق سے تحرز ہو کیونکہ تمام بد اخلاقیوں کا مآل اذیت ہی ہے ۔ مثلا کبر ، غضب ، حسد ، ریا ، مکر ، فریب ، غیبت ، حرام خوری ، فحش ۔ ان سب سے لوگوں کو اذیت پہنچتی ہے اور سب سے زیادہ افسوس اس پر ہے کہ علماء نے بھی صرف حل کتاب اپنا کام سمجھ لیا ہے ۔ اعمال کے درست کرنے کی اور طلباء کو روک ٹوک کرنے کی ان کو ذرا فکر نہیں ۔ بلکہ خود طلباء سے ایسا برتاؤ کرتے ہیں کہ مدت العمر بھی ان کی اصلاح کی امید نہیں رہتی ۔ ( 89 ) آجکل کی عیسائی عورتوں سے نکاح درست نہیں : فرمایا کہ اس زمانے کی اکثر عیسائی عورتوں سے نکاح کرنا اس لئے درست نہیں کہ وہ اکثر دہریہ ہوتی ہیں ۔ البتہ اگر وہ عیسی علیہ السلام کو پیغمبر اعتقاد کریں تو