ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 280 اس نے پھر عرض کیا کہ یہ کیا بات ہے کہ ایک ہی بات ہے آپ کو جائز اور مجھ کو ناجائز ۔ فرمایا کہ اچھا ہم بتلا دیں گے کہ کیا وجہ ہے ۔ حکم فرمایا کہ ایک کٹورہ بھر کر پانی کا لاؤ اور اس شخص کو دیا اور ایک شخص ننگی تلوار دے کر کھڑا کر دیا اور فرمایا کہ اگر ایک قطرہ بھی اس سے گرا تو اس کی گردن جدا کر دو ۔ اس بعد قوالوں کو گانے کا حکم کیا ۔ جب مجلس ختم ہو چکی تو اس سے پوچھا کہ تم نے کچھ سنا ۔ اس نے عرض کیا کہ حضرت کیا خاک سنتا سر پر تلوار تھی ، خوف تھا کہ ایک قطرہ بھی گرا تو بھی جان جاوے گی ۔ میں تو اس کٹورہ ہی کو دیکھتا رہا ۔ فرمایا کہ تم کو ایک کٹورہ پانی نے ایسا مشغول کیا کہ تم کو خبر نہ رہی ۔ ہمارے اندر تو وہ شے ہے کہ اگر لاکھوں قوال ہوں تو کچھ بھی خبر نہ ہو ۔ ہم کو اس گانے بجانے کی طرف مطلق التفات نہیں ہوتا ۔ ( 71 ) جان کنی کی تکلیف کا تعلق اعمال سے نہیں : فرمایا جان کنی کا الم اعمال کے اوپر نہیں ہے بلکہ جس شخص کی روح کو بدن سے زیادہ تعلق ہو اور قوی اچھے ہوں اس کو زیادہ الم ہوتا ہے اور جو شخص ضعیف ہوتا ہے اس کو الم کم ہوتا ہے ۔ عوام سمجھتے ہیں کہ جس کے اعمال برے ہوتے ہیں اس کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے ۔ ( 72 ) فرعون کا نام قرآن میں ہونا ذوحیثیتین ہے : سوال : پانچ چار روز ہوئے میری گھر والی نے ایک عجیب اعتراض کیا ۔ سن کر بڑی حیرت ہوئی کہ کوئی معقول ان کے فہم کے مطابق جواب بن نہیں پڑتا ۔ آپ جو جواب عنایت کریں گے وہ ان کے فہم کے موافق ہو گا ۔ قرآن پڑھتے پڑھتے مجھ سے کہا کہ نالائق ، کم بخت ، موذی ملعون فرعون کا نام قرآن مجید میں اللہ میاں نے کیوں لکھا ۔ ایسی پاک معظم کتاب میں اس مردود کا نام کیوں لکھا ۔ قرآن کے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں ملتی ہیں تو کیا فرعون کا نام لینے سے بھی نیکیاں ملیں گی ۔ میں نے متعدد جواب دیئے کوئی تسکین نہیں ہوئی ، شبہ قائم ہے ۔ یقین ہے کہ جو آپ