ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 119 آپ امامت کریں لیکن میں نے کچھ مناسب نہ سمجھا کہ میں ایک اجنبی مسجد میں اپنے انتظام کو دخل دوں اور میں نے ان سے کہا کہ اگر ایسا ہی ہے تو دوسری مسجد میں چل کر نماز پڑھئے یا اپنے گھر پر چل کر جماعت کیجئے ۔ آخر ہم سب وہاں سے چلے آئے اور ایک مکان میں بہت سے آدمیوں کے ساتھ نماز پڑھی ۔ ( 219 ) امت کو تفریق سے بچانا ہر حال میں ضروری ہے : فرمایا کہ کعبے کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنے کا جو حکم ہے اس میں یہی مصلحت ہے کہ تفریق کلمہ نہ ہو اور شریعت کے تمام کام انتظام سے انجام پائیں ۔ ورنہ اگر آیت فاینما تولوا فثم وجھ اللہ سے ہر شخص جس طرف چاہئے نماز پڑھ لیا کرے تو اس مطلق العنانی سے جماعت کا کام انجام کو نہیں پہنچ سکتا ۔ ( 220 ) حالات میں قبض و بسط ہوتا رہتا ہے : رب المشرق والمغرب لا الھ الا ھو فاتخذہ وکیلا ۔ مشرق و مغرب کے ذکر میں اشارہ اس طرف ہے کہ جس طرح شمس میں طلوع و غروب ہوتا ہے اسی طرح حالات میں بھی قبض و بسط اسی کے مشابہ ہوتا ہے ، یعنی قبض میں حال سلب نہیں ہوتا بلکہ مستور ہو جاتا ہے مثل آفتاب کے کہ غروب ہو جاتا ہے ۔ ( 221 ) مقبولان حق کے ساتھ گستاخی انتہائی خطرناک ہے : وذرنی الخ میں تسلی ہے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی کہ مجھ کو ان مکذبین کے ساتھ نبٹنے دو ۔ اس میں اشارہ ہے اس طرف کہ مقبولان حق کے ساتھ گستاخی کرنے سے خود حضرت حق تعالی انتقام لیتے ہیں ۔ چنانچہ ذرنی فرمایا ۔ بس تجربہ کردیم الخ ہر کہ درافتاد برافتاد ۔ ہیچ قومے راخدا رسوا نکرد ۔ تادل صاحب دلی نیاید بدرد ۔ ( 222 ) سالک کو قلب و نظر کی حفاظت کرنی چاہئے : یایھا المزمل بمعنی گلیم پیچیدہ میں اشارہ اس طرف ہے کہ صوفیہ کا یہ