ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 101 ( 178 ) مستعار چیز کو جلد واپس کرنا چاہئے : ایک روز عنایت خان صاحب جلال آباد سے کچھ مرکب دوا اپنے پیالے میں اور کوئی دوسری چیز رومال میں لے کر آئے ۔ مولانا نے تاج علی کو بلا کر فرمایا کہ یہ ہمارے گھر پر دے آؤ اور رومال اور پیالہ واپس لے آؤ ۔ خان صاحب نے فرمایا کہ پیالے کی کوئی جلدی نہیں ہے ۔ مولانا نے فرمایا کہ میری عادت یہ ہے کہ میں مستعار چیزوں کو جلدی واپس کر دیتا ہوں اور اگر کسی وجہ سے واپس نہ کر سکوں تو اس کی بہت حفاظت کرتا ہوں اور گھر میں سب چیزوں سے علیحدہ محفوظ جگہ میں اس کو رکھ دیتا ہوں اور گھر میں سب کو منع کر دیتا ہوں کہ اس کو استعمال نہ کریں ، کیونکہ اس کا استعمال درست نہیں ۔ فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص دوسرے کے پاس کھانا بھیجے تو اس کے برتن میں کھانا جائز نہیں کیونکہ اجازت نہیں ہے ۔ البتہ اگر کھانا ایسا ہو کہ برتن کے بدلنے سے متغیر ہو جائے تو اس قرینے کی وجہ سے اجازت سمجھی جائے گی ۔ اس میں تغافل کرنے سے بسااوقات گڑبڑ ہو جاتی ہے ۔ مگر اب تو لوگ بدون تقاضے کے واپس بھی نہیں کرتے ۔ بلکہ بعض مرتبہ ایک گھر سے دوسرے گھر وہاں سے تیسرے گھر چلا جاتا ہے ۔ اور بعض لوگ تو یہ غضب کرتے ہیں کہ چند روز کے بعد انکار ہی کر دیتے ہیں ۔ ( 179 ) حساب کتاب صاف رکھنا چاہئے : فرمایا کہ اس مدرسے میں متفرق مدوں میں چندہ آتا ہے ۔ میں نے سب کے لئے متفرق تھیلیاں تیار کر رکھی ہیں اور سب کا حساب جداگانہ ہر وقت صاف اور پاکیزہ رکھتا ہوں اور آمدنی اور یافتنی سب کو لکھتا ہوں اگرچہ چند پیسے ہی ہوں ۔ ( 180 ) مالی معاملات کو لکھ لینا چاہئے : فرمایا کہ کانپور میں ایک مرتبہ میں نے ایک شخص کا قرضہ دو مرتبہ ادا کیا ۔ مجھے