ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 206 علمی کی وجہ سے عقیدہ خراب ہو جاتا ہے اور ایک ضرر خواص کو ہوتا ہے کہ جب لا فاعل الا اللہ ان کا حال ہو جاتا ہے اور ممکن ہے کہ محبت کامل نہ ہو ( کیونکہ کسی حال کا مثلا وحدۃ الوجود کا غالب ہونا محبت کو مستلزم نہیں ، محبت کے طرق اور ہیں ) تو اس حالت میں اگر کوئی امر خلاف ان کی طبع کے واقع ہو گیا تو وہ سمجھنے لگتے ہیں کہ خدا نے مجھے یہ ضرر پہنچایا ، وہ تکلیف دی وغیرہ ۔ تو خدا تعالی کی شکایت ان کے قلب میں پیدا ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ جو چیز شکایت کی دافع تھی یعنی محبت ، وہ ہے نہیں ، اس لئے متاخرین نے اس مراقبہ توحید سے منع کر دیا ۔ چنانچہ ضیاء القلوب میں یہ مراقبہ بھی ہے اور منع کا یہ قول بھی ۔ ( 13 ) پاس انفاس کا مطلب ہے کہ کوئی سانس اللہ کے ذکر کے بغیر نہ ہو : پاس انفاس کے معنی محافظت نفس کے ہیں کہ بغیر ذکراللہ کوئی سانس خالی نہ جائے ، سانس کی آمد و رفت کے ساتھ ہونا حقیقت میں داخل نہیں ۔ بعض وقت سانس کی آمد و رفت کی ساتھ خیال رکھنے سے پریشانی لاحق ہوتی ہے ، اس لئے ایسے شخص کو اس کا لحاظ ضروری نہیں صرف ذکر چاہئے ۔ ( 14 ) کسی کے احسان کو چھپانا نہیں چاہئے : محسن کو تو یہی مناسب ہے کہ احسان چھپائے ، کہے : " لا نرید منکم جزاء ولا شکورا " اور جس پر احسان کیا گیا ہو اس کو بھی مناسب ہے کہ موقع پر ظاہر کرے اور کہے کہ ہم پر فلاں نے یہ احسان کیا ۔ کیونکہ خود کسی کے احسانات بیان کرنے میں ذلت نہیں ۔ بخلاف محسن کے بیان کرنے کے کہ اس میں محسن الیہ کی ذلت ہوتی ہے ۔ ( 15 ) جنازہ میں فرض صرف تکبیریں ہیں : مسئلہ : جنازے کی نماز میں صرف چار تکبیریں رکن ہیں ، باقی دعائیں وغیرہ