ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 216 تعلیم یافتہ حضرات تھے ۔ معشوق علی صاحب رئیس قنوج بھی موجود تھے ۔ وہ کہتے تھے جب وعظ شروع کیا گیا تھا تو مجھے خیال ہوا اتنا بڑا دعوی اور پھر ایسے مجمع میں کیونکر ثابت ہو گا ۔ لیکن بعد ختم وعظ حیرت میں تھے کہ ترکی ٹوپی والوں کی جانب سے جتنے اعتراضات پڑ سکتے تھے تقریبا سب کو بیان کر کے ایک ایک کا جواب دیا گیا تھا اور سب کے سر تسلیم خم تھے ، کوئی کان نہیں ہلا سکا ۔ ( 40 ) تبرع میں رجوع جائز نہیں : سوال : ایک شخص نے اپنی زوجہ کا علاج معالجہ کیا ، پھر وہ انتقال کر گئی ۔ شوہر چاہتا ہے کہ جو علاج میں صرف کیا تھا وہ لے لے اور کہتا ہے کہ وہ دین ہے ترکہ سے ۔ پہلے مجھے ملنا چاہئے پھر میراث تقسیم ہو ۔ جواب میں تحریر فرمایا علاج کرنا تبرع تھا اور تبرعات میں رجوع ناجائز ہے ، اس لئے ترکہ میں سے نہیں لے سکتا ۔ ( 41 ) کسی بزرگ کے نام پر جانور نامزد کرنے سے حرمت آ جائے گی : شیخ سدو وغیرہ کا بکرا ناجائز ہے اور عموما " وما اھل لغیر اللہ بھ " سے استدلال کیا جاتا ہے جس میں لوگ شبہے نکالتے ہیں کہ اس میں وقت الذبح کی قید ہے ۔ اس میں سوال و جواب پڑتا ہے ، اس لئے مولانا نے فرمایا کہ : وما ذبح علی النصب سے اس کی حرمت پر صاف استدلال ہوتا ہے ، کیونکہ ما اھل لغیر اللہ کے بعد استقلالا اس کو ذکر فرمایا ، جس کی وجہ سوائے اس کے نہیں کہ ذبح میں تقرب غیر اللہ کا قصد بھی موجب حرمت ہے اور غیر اللہ کا نام لینا بھی اس میں شرط نہیں ۔ ( 42 ) اپنی اصلاح کا خود بھی قصد و شوق ہو تو فائدہ ہوتا ہے : مچھلی شہر سے ایک صاحب نے لکھا کہ بسلسلہ تدابیر اصلاح حال جناب نے تحریر فرمایا تھا کہ " جو لوگ انگریزی کی تعلیم میں مصروف ہیں وہ اپنی بڑی تعطیلات کا