ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 289 اور وہ بہت بے قرار ہے ۔ اب وہ عورت اس مرد کو حالت بے قراری میں حلال ہے یا حرام ۔ آپ کو حلال ہونے کا بھی احتمال ہے ۔ ( 93 ) ذاتی کام ہو تو جوابی خط لکھنا چاہئے : ایضا ۔ فرمایا میں اپنے شاگردوں کو بھی اگر خط لکھتا ہوں اپنے کام کے لئے تو جوابی خط بھیجتا ہوں ۔ بعض لوگ کسی کو اگرچہ اپنے ہی کام کے واسطے لکھیں مگر ٹکٹ کا بار مکتوب الیہ پر ڈالتے ہیں ۔ اس بے چارہ پر تو ایک بھی بار بہت ہے کہ جواب لکھے گا اپنے کام کے واسطے خط بھیجنا اور ٹکٹ کا بار مکتوب الیہ پر ڈالنا خلاف عقل بھی تو ہے ۔ بعض محبین مجھ سے اس کی شکایت بھی کرتے ہیں کہ ہم کو جوابی کارڈ کیوں بھیجا ۔ میں نے کہا بھائی یہی اچھا ہے ، مجھے ہلکا پھلکا ہی رہنے دو ۔ ( 94 ) جبری سفارش جائز نہیں : ایک طالب علم آئے اور کہا کہ میرے واسطے شہر میں کسی مسجد میں انتظام کر دیجئے ۔ فرمایا میں شہر کے اندر کوئی تعلق نہیں رکھتا ۔ انہوں نے پھر کہا ۔ فرمایا بھائی میری عمر پچاس سال کی ہوئی ، میں نے آج تک تو حالت بدلی نہیں ، اب میں تمہارے واسطے آج اپنی پنجاہ سالہ حالت کیسے بدل دوں گا ۔ یہ تو غیر ممکن ہے ۔ پھر کہا اجی کسی مدرسہ کو لکھ دیجئے ۔ فرمایا کس قماش کے آدمی ہو ۔ میں نے بتلا دیا کہ میں کسی کو لکھتا لکھاتا کہتا کہلاتا نہیں ۔ جیسا زمانہ ہو رہا ہے ویسے ہی لوگ مجھ سے برتاؤ کرتے ہیں ۔ زمانہ میں یہی ہو رہا ہے کہ اسے خط لکھ دیا اس کو کہہ دیا ۔ ( 95 ) انبیاء علیہم السلام مغلوب الحال نہیں ہوتے : 28 جمادی الثانیہ 1331ھ حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائے پوری تشریف فرما تھے اور مجمع عوام و خواص کا تھا ۔ ارشاد فرمایا کہ اولیاء امت کی شان کو ان کو احوال سے لوگوں نے پہچانا ہے اور انبیاء علیہم السلام کی شان کو بہت کم لوگوں