ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 60 مصروف ہونا ضروری ہے ۔ حتی کہ اس وقت خدا تعالی کے بھی کامل تصور و توجہ سے قلب خالی ہو جاتا ہے ۔ تو ایسا امر قصدا کرنا کیسے پسندیدہ ہو گا اور اسی وجہ سے میرے نزدیک شغل تصور شیخ بھی جو اس درجے کا ہوتا ہے مستنکر ہے ۔ ( 75 ) وصول کے بعد کوئی مردود نہیں ہوتا : فرمایا کہ اہل اللہ وصول کے بعد مردود نہیں ہوتے ، لیکن یہ معلوم ہونا ہی مشکل ہے کہ فلاں شخص واصل ہو گیا ۔ ( کما یدل علیھ حدیث البخاری و کذلک الایمان الخ و عن النسبۃ الباطنیۃ بالبشاشۃ الایمانیۃ فی الحدیث فالوا صلون ھم اھل النسبۃ الباطنیۃ الراسخۃ ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء رزق اللہ لکل عبد مومن ۔ ( احمد حسن سنبھلی عفی عنہ ) ( 76 ) عالم کے لئے مال و جاہ کی محبت نہایت مذموم ہے : ایک روز فرمایا کہ ایسے شخص کی حالت پر نہایت افسوس ہوتا ہے جو قرآن و حدیث پڑھ کر جاہ و مال کی محبت رکھے ۔ تو اس نے اس کی تعلیمات پر نظر ہی نہیں کی ( کما یدل علیھ قولھ تعالی ولقد آتینک سبعا من المثانی والقرآن العظیم لا تمدن عینیک الخ علی ما ذکرہ زمخشری فی الکشاف والغزالی فی المنھاج والحدیث من لم یتغن بالقرآن فلیس منا او کما قال علی تفسیر التغنی بالاستغناء کما فسرہ العلامۃ الزمخشری غفرلھ ، خادم العلمآء والفقرآء السید احمد حسن الچشتی عفی عنھ ) ( 77 ) اللہ تعالی ہر بندے سے اس کے مناسب معاملہ فرماتے ہیں ایک روز فرمایا کہ حق تعالی اپنے بندوں کے ساتھ یکساں معاملہ نہیں