ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 37 پریشان ہے ۔ اب آپ بہ قسم تحریر فرمائیے کہ یہ تعبیر صحیح ہے یا نہیں ۔ اور بدون آپ کی قسم کے اس لڑکی کی پریشانی نہ جائے گی ۔ مولانا نے فرمایا کہ میں سخت پریشان ہوا کہ تعبیر خواب کی ظنی ہوتی ہے ۔ میں کیونکر قسم کھا لوں ۔ آخر سمجھ میں آیا کہ اس طرح لکھا جائے کہ میں بہ قسم لکھتا ہوں کہ یہ تعبیر یقینا صحیح نہیں ہے ۔ معنی یہ تھے کہ اس کی صحت یقینی نہیں نہ یہ کہ اس کی عدم صحت یقینی ہے ۔ اس جواب سے ان شاء اللہ ان کی تسلی ہو جائے گی ۔ ( 24 ) ہر گز کسی کو اپنے اعمال پر بھروسہ نہ کرنا چاہئے : ایک شخص نے قصہ بیان کیا کہ ایک شخص کسی نہر پر غسل کرنے گیا ۔ وہاں پانچ سو روپیہ اس کو ملا ۔ اس نے وہ سب روپیہ لا کر عدالت میں دے دیا اور عدالت نے اعلان کر دیا کہ جس کا ہو لے جائے ۔ اس کے بعد اسی شخص نے بہت ہی کمتر زیور کے لئے ایک لڑکے کو قتل کر دیا اور جب اظہار ہوا تو اقرار کر لیا ۔ لیکن حاکم اس کو پہچانتا تھا ۔ اس لئے اس نے تعجب کیا اور اس کو مجنون سمجھ کر اقرار کو غلط سمجھا ۔ اس نے پھر اقرار پر اصرار کیا ۔ حاکم نے وجہ پوچھی تو کہا کہ صاحب اس وقت ایسا ہی دل تھا اور اس وقت ایسا ہی تھا ۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ خدا تعالی کے قہر سے ہر وقت ڈرتے رہنا چاہئے ۔ ان واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہی مقلب القلوب ہیں ۔ جس طرح چاہتے ہیں کرتے ہیں ۔ ہر گز کسی کو اپنے اعمال پر بھروسہ نہ کرنا چاہئے اور ہر وقت دعاء و استغفار کرتے رہنا چاہئے ۔ ( 25 ) تکلف میں سراسر تکلیف ہے : فرمایا کہ سفر فی نفسھ فرحت کی چیز ہے ، کیونکہ کوئی مشغلہ ذمہ داری کا نہیں ہوتا ۔ مختلف مقامات کی سیر ہوتی ہے ۔ مختلف احباب سے مل کر جی خوش ہوتا ہے مگر یہ اسی وقت ہے کہ لوگ تکلف نہ کریں ۔ ورنہ پھر سخت تکلیف ہوتی ہے مگر