ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 52 جاتا تھا ۔ اس روز اس قدر طبیعت خوش ہوئی کہ بہت کم اتنی خوشی دعوت کھا کر ہوئی ہو گی ۔ ( 54 ) سفارش میں زبردستی مناسب نہیں : فرمایا کہ اگر غور کر کے دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ سفارش میں زبردستی کرنا قطع نظر اس سے کہ شرعا مذموم ہے ترتب نتیجہ کے اعتبار سے بھی مناسب نہیں ۔ کیونکہ تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ اگر اس کو آزاد رکھا جائے گا اور کام کرنے نہ کرنے کا اختیار دیا جائے گا تو وہ بشاش اور شگفتہ ہو گا اور خوش ہو کر زیادہ مدد کرے گا ۔ ( 55 ) مصلح پر بے اعتمادی سوء ادب ہے : فرمایا کہ بعض لوگ بالکل غیر ضروری سوالات کرتے ہیں اور اگر ان کا جواب نہ دیا جائے تو بداخلاق سمجھتے ہیں ۔ اور بعض تو یہ غضب کرتے ہیں کہ سوال کے ساتھ حدیث الجم بلجام من النار بھی لکھ کر بھیجتے ہیں ۔ کیسی بے عقلی کی بات ہے کہ انسان غیر ضروری امور میں اپنے وقت کو صرف کر دے اور پھر جس سے دین حاصل کرے اس پر احتمال کتمان حق کا جو کہ حرام ہے کرنا اور اس بناء پر وعید سنانا کس قدر سوء ادب ہے ۔ ( 56 ) مال و جاہ ضرورت سے زائد ہوں تو باعث ضرر ہیں : فرمایا کہ حب مال و جاہ سے یعنی ان کو مقصود بالذات سمجھنے سے اکثر تضییع دین تک نوبت پہنچ جاتی ہے ۔ حالانکہ یہ دونوں مقصود بالعرض ہیں ۔ چنانچہ خدا تعالی نے مال کو جلب منفعت کا ذریعہ پیدا کیا ہے اور اکثر لوگوں کو اتنا مال یا اس کے اسباب بسہولت حاصل بھی ہیں ۔ پھر زیادہ طلبی میں کیوں کاوش کرے ۔ ہاں اگر کسی کو اتنا بھی میسر نہ ہو تو اس کو کوشش کرنا مضائقہ نہیں ۔ لیکن جب بقدر ضرورت حاصل