ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 276 دوسرے صرف فاعل کا حرج ہے ، کسی دوسرے کو اذیت نہیں بخلاف اس کے کہ کسی سے کوئی حرکت خلاف تہذیب سرزد ہو ۔ اس کا اس لئے اچھی طرح تدارک کیا جاتا ہے کہ اس میں اوروں کو تکلیف ہوتی ہے ۔ ( 62 ) حب شیخ بہت بڑی چیز ہے : حب شیخ بہت اچھی چیز ہے ۔ بڑے بڑے مجاہدوں کا کام حب شیخ سے نکلتا ہے ۔ حضرت مجدد صاحب نے لکھا ہے کہ جس کو دو باتیں میسر ہوں اس کی ظلمات بھی انوار ہیں اور ایک میں بھی کمی ہو تو انوار بھی ظلمات ہیں ۔ اول اتباع سنت دوسرے حب شیخ ۔ ریاضت و مجاہدہ سے مقصود تو اتباع احکام میں استقامت ہے اور حب شیخ سے یہ امر بہت آسانی سے حاصل ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ جب شیخ سے محبت ہو گئی اس کا اتباع بہت آسانی و رغبت سے کرے گا ۔ ( 63 ) مسلمان پر بدگمانی زیبا نہیں : ایک طالب علم کی امانت کا روپیہ صندوقچہ سے نکال کر بستر پر رکھ دیا اور بھول گئے ۔ وہ مفقود ہو گیا ، تلاش کیا نہیں ملا ۔ ایک طالب علم نے کہا سب اہل مدرسہ کو بلا کر پوچھئے ۔ فرمایا دل نہیں چاہتا ، یہ لوگ سمجھیں گے کہ ہم کو چور گمان کیا ۔ مجھے تو یہاں ان کے سامنے ذکر کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ۔ جامع کہتا ہے کہ اس قصہ سے معلوم ہوا کہ کبھی بے تحقیق بات کا کسی شخص پر گمان نہ کرنا چاہئے ۔ اللہ تعالی نے فرمایا ہے : ان بعض الظن اثم کہ بعض گمان گناہ ہیں اور آج کل بے تحقیق جس بارہ میں جس کا دل چاہا نام لے دیا جاتا ہے ۔ بڑی غلطی کی بات ہے ، سخت اصلاح کی ضرورت ہے ۔ ( 64 ) بدعت وقایہ کفر بن گئی : فرمایا ایک دفعہ میں گجنیر ضلع کانپور گیا ۔ وہاں میں نے لوگوں کو سنا کہ آریہ