ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 111 ( 200 ) جنات کی تسخیر کا عمل جائز نہیں : فرمایا کہ جنات کا وجود فی الواقع ہے اور وہ مسخر بھی ہو جاتے ہیں ۔ لیکن ان کا مسخر کرنا جائز نہیں ، کیونکہ اس میں غیر کے قلب پر بلا ضرورت شرعیہ تصرف جبری ہے اور یہ ناجائز ہے اور یہی وجہ ہے کہ عورت کے لئے مرد کو تابع کرانے کا تعویذ کرانا جائز نہیں ۔ ہاں اگر وہ حقوق ادا نہ کرتا ہو تو اس سے جبرا بھی وصول کر لینا جائز ہے ۔ اسی وجہ سے یہ بھی حکم ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی توجہ سے فاسق کو فرائض اور واجبات کے ادا کرنے پر مجبور کرے تو جائز ہے ۔ لیکن نوافل کے لئے درست نہیں ۔ اور روپیہ وغیرہ وصول کرنے کے لئے تو اور بھی برا ہے ۔ ( 201 ) تسخیر ہمزاد کوئی چیز نہیں : فرمایا کہ مسمریزم کے عمل میں ارواح وغیرہ کچھ نہیں آتیں ۔ فقط اس شخص کا ارادہ اور اس کی قوت متخیلھ ہوتی ہے جو مشخص ہو کر نظر آتی ہے ۔ اسی طرح تسخیر ہمزاد کوئی چیز بھی نہیں اور لطف یہ کہ خود عامل بھی اس دھوکے میں ہیں کہ کوئی چیز آتی ہے ۔ ( 202 ) انسان نظارہ حادث کے لئے نہیں : فرمایا کہ انسان توجہ الی القدیم کے لئے پیدا ہوا ہے نہ کہ نظارہ حادث کے لئے ۔ پس جو کچھ مکشوف ہو اگرچہ عالم ملکوت سے ہو وہ مثل ناسوت کے غیر حق ہے ۔ حضرت حاجی صاحب فرمایا کرتے تھے کہ حجاب نورانی حجاب ظلمانی سے اشد ہے ۔ یعنی انسان انوار میں مشغول ہو کر حق تعالی سے غافل ہو جاتا ہے ، اس لئے اس طرف التفات نہ کرے ۔ ( 203 ) حالات و واردات مقصود بالذات نہیں : فرمایا کہ ابتداء میں ہر شخص کو حالات اور واردات کا شوق ہوتا ہے ۔ چنانچہ