ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 199 کرنا ضروری ہے اور وہ عادتا بدون خروج ممکن نہیں ۔ اس لئے ان کے خروج کو نہیں روکا گیا بلکہ مفاسد مرتبہ کا انسداد انذار و وعید سے کیا گیا ۔ ( 59 ) اہل باطل سے مخالطت مضر ہے : ایک مولوی صاحب نے بعض اہل باطل کا ایک تجویز کردہ نسخہ لا کر پیش کیا ، جس میں اس نے کچھ مجمل نصیحت بھی کی تھی اور ان صاحب نے بیان کیا کہ مجھے بعض امراض تھے ۔ اس لئے میں نے اس سے نسخہ لکھوایا ۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ مجھے تعجب ہے کہ آپ نے اس شخص سے جو انبیاء کو برا کہتا ہے کیسے رجوع کیا ؟ ان صاحب نے کہا کہ میں نے علاج میں رجوع کیا ہے ۔ مولانا نے فرمایا کہ خوب یاد رکھئے کہ تصرفات نسخوں کے ذریعے سے بھی ہوتے ہیں بالخصوص جبکہ نسخہ تجویز کرنے والے کی نیت بھی ہو کہ اس سے اثر ہو اور راز اس میں یہ ہے کہ انسان عبدالاحسان ہے ۔ جب ایسے شخص کا تجویز کردہ نسخہ استعمال کرے گا تو گونہ انس اور میل طبعیت میں ضرور پیدا ہو گا اور بو بغض اس سے پیشتر اس شخص سے تھا وہ باقی نہ رہے گا ۔ شدہ شدہ اس کے عقائد بھی مرغوب فیہ ہونے لگیں گے ۔ بالخصوص اگر وہ مجوز نسخہ میں بھی تصرف کا قصد کرے تو ضرور ہی اثر ہوتا ہے اور یہی راز ہے کہ فقہاء نے لکھا ہے کہ اجنبی عورت کو اجنبی آدمی کا جوٹھا نہ کھانا چاہئے کہ اس کا سور ( جوٹھا ) سامنے آتے ہی صاحب سور سے تعلق ہو گا ۔ ( 60 ) گریہ نہ ہونا قساوت کی علامت نہیں : ایک صاحب نے عرض کیا کہ مجھ میں قساوت قلبی پیدا ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے رونا نہیں آتا ۔ مولانا نے فرمایا کہ قساوت یہ ہے کہ گناہ سے نفرت نہ ہو ، دین سے محبت نہ ہو ، معاصی پر ندامت نہ ہو ۔ پھر ان ہی صاحب نے کہا میرا جی قرآن شریف کے پڑھنے میں بہت لگتا ہے ۔ پہلے ربع پارہ دقت سے پڑھا جاتا تھا اور