ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 118 ( 216 ) بعض مضامین نہایت ضروری ہیں : فرمایا کہ روز بروز علوم دین کی کمی لوگوں میں ہوتی جاتی ہے ۔ مجھے تو یہ خوف ہے کہ اپنے حضرات کے بعد پسمندگاں کا طبقہ بددینوں کے جواب بھی شاید نہ دے سکے اور اسی وجہ سے کبھی کبھی خیال ہوتا ہے کہ ایک رسالہ علم کلام جدید میں اور دوسرا فقہ میں ۔ یعنی ملازمت ، تجارت ، فلاحت وغیرہ کی جو جدید صورتیں پیش آتی ہیں ان سب کے متعلق حرمت یا حلت کو ظاہر کر دیا جائے اور تیسرا حدیث میں یعنی حدیث سے دلائل حنفیہ لکھے جائیں اور فرمایا کہ حنفیہ کے دلائل تو کتب حدیث میں منتشرا موجود بھی ہیں ، تتبع کے بعد ان کی تدوین ہو بھی سکتی ہے لیکن پہلے دو مضمون البتہ غامض ہیں ۔ اس وقت تو بحمد اللہ ایسے علماء موجود ہیں کہ اگر مجھے کسی مقام پر شبہ ہو تو ان سے رجوع کر سکتا ہوں ۔ ( 217 ) تقوی صوری بھی موجب خطر ہے : فرمایا کہ مولوی صادق الیقین صاحب مرحوم فرمایا کرتے تھے کہ مجھے اس کا اندیشہ ہے کہ قیامت کے روز مجھ سے یہ سوال نہ کیا جائے کہ تو اس قدر متقی کیوں تھا ۔ پھر اس کی تفسیر میں حضرت مولانا نے فرمایا کہ بعض تقوی صوری ہوتا ہے کہ وہ صورتا تقوی معلوم ہوتا ہے لیکن اس میں کوئی مفسدہ مبطن ہوتا ہے ۔ قیامت میں خاص سے ایسے تقوی کی نسبت باز پرس ہو گی اور ایک تقوی حقیقی ہے ۔ وہ ہر حالت میں مطلوب عندالشرع ہے ۔ ( 218 ) مکفرین کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے : فرمایا کہ رام پور میں ایک روز عصر کے وقت ایک مسجد میں نماز کے لئے جانا ہوا ( اس مسجد کے اکثر لوگ ہماری جماعت کی تکفیر کرتے ہیں ) وہاں جا کر معلوم ہوا کہ یہاں تو بالکل مکروہ وقت میں نماز ہوتی ہے ۔ ایک صاحب نے مجھ سے کہا بھی کہ