ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 220 قرار دیا گیا تھا ، جس کی قیمت دس درہم تھی اور اس سے اقل حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت نہیں ۔ اس لئے یہ حدیث فعلی اگرچہ ظنی ہے لیکن مجمل کا بیان ہوئی ۔ ( 49 ) اکابر سلسلہ کا اثرمرید تک ضرور پہنچتا ہے : اگر کوئی شخص کسی سلسلہ مقبولہ میں کسی سے بیعت ہو تو پیر سے اگرچہ کسی عمل میں خفیف سی کوتاہی بھی ہوتی ہو تب بھی سلسلہ کی ضرور برکت ہوتی ہے ، بشرطیکہ پیر بدعقیدہ نہ ہو ، اکابر سلسلہ کا اثر مرید تک ضرور پہنچتا ہے ۔ ( 50 ) ذکر و شغل سے پہلے اعمال کی درستگی ضروری ہے : کوئی ذکر و شغل کرتا ہو تو مجھے اس وقت تک اس کی قدر نہیں ہوتی جب تک کہ اس کے اعمال درست نہ ہوں ۔ ذکر و شغل میں تو مزہ ہے ۔ اگر نہ کرے تو مر جائے ۔ عمل تو وہ ہے جس میں کوفت ہو اور پھر بھی رضاء حاصل کرنے کے لئے اسے کرے ۔ اسی طرح چاہے کہ خود تنگی اٹھائے اور دوسروں کے حقوق ادا کرے ۔ ایک شاغل کے ذمے قرض نکلا تھا اور انہوں نے اس کے ادا کرنے میں بہت بے پروائی کی تھی ۔ ایسے موقع پر یہ کلمات فرمائے اور نکال دیا اور فرمایا قرض ادا کرنے کے بعد یہاں آ سکتے ہو ۔ جب تک قرض ادا نہ کرو یہاں مت رہو ۔ ( 51 ) عادی شخص کو معاف کرنے کو جی نہیں چاہتا : فرمایا کہ جب معلوم ہو جائے کہ ایک شخص کو کسی عیب کی عادت ہے تو معاف کرنے کو جی نہیں چاہتا جب تک کہ وہ اس عیب کو چھوڑ نہ دے ۔ اگر کسی سے احیانا کوئی خطا ہو جائے تو معانی کا مضائقہ نہیں ۔ میں ایسے شخص کو اپنے یہاں ہر گز نہیں رکھنا چاہتا جو دوسروں کے حقوق تلف کرے ۔