ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 213 ملفوظات ) دیکھئے بعض سلاطین یورپ تک کی بات قابل اعتبار نہیں ۔ جنگ بلقان کی ابتداء میں اعلان کیا گیا تھا کہ لڑائی کا نتیجہ کچھ ہو حدود طرفین میں سے کسی کے نہ بدلیں گے اور آخر میں جب ترکی کو شکست ہوئی تو بڑی بڑی سلطنتیں اس اعلان کو بھول گئیں اور ترکی کے اکثر حصے بلغاریوں کو دلوانے لگیں ۔ ( 31 ) زیادہ تعظیم و تکریم سے نفس خراب ہوتا ہے : فرمایا کہ بعض لوگ مل کر جاتے وقت پچھلے پاؤں چلتے ہیں ۔ یہ گراں گزرتا ہے ۔ کسی قدر ترچھا ہو جانا مضائقہ نہیں ، یہ طبعی بات ہے ۔ زیادہ تعظیم و تکریم کرنے سے نفس خراب ہوتا ہے ، فرعونیت آتی ہے ۔ چنانچہ جب میں ترک ملازمت کر کے کانپور سے آیا تو یہاں کے لوگوں کے تم کہنے سے بھی انقباض ہوتا تھا ، کیونکہ وہاں پندرہ برس تک ہر وقت آپ اور جناب سنتا رہا تھا ۔ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے تو اپنے لئے کھڑے ہونے کی بھی ممانعت کر دی تھی ۔ مجلس میں ممتاز ہو کر بیٹھتے نہ تھے ، حتی کہ نئے آنے والے کو پوچھنا پڑتا تھا کہ : " من محمد فیکم " ۔ ( 32 ) اصل چیز عشق و شوق حق ہے : نقشبندیہ کے یہاں سلب مرض ، توبہ بخشی ، دفع بلا ، کشف قبور ، اشراف علی الخواطر وغیرہ کے طریقے ہیں ۔ وہ لوگ ان کی مشق کیا کرتے ہیں ، چشتیہ ایسے تصرفات کو اچھا نہیں سمجھتے ، کیونکہ جب دیگر ذرائع بھی دفع مرض وغیرہ کے موجود ہیں تو اپنے قوی شریفہ کو کیوں غیراللہ میں مشغول کیا جائے ، توجہ بحق چاہئے ۔ چشتیہ عشق و شوق حق میں مشغول رہتے ہیں ۔ ( 33 ) اجابۃ الداعی میں خط کا جواب دینا بھی داخل ہے : فرمایا کہ حدیث میں جو اجابت الداعی آیا ہے میں خطوط کے جواب دینے