ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 68 کوئی رنجش نہ تھی ۔ ( 94 ) فساد ہمیشہ نفسانیت کی وجہ سے ہوتا ہے : فرمایا کہ جب کبھی فساد ہوتا ہے محض نفسانیت کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ باقی اختلاف آراء میں کبھی منازعت نہیں ہوتی ۔ چنانچہ وکلاء عدالت میں کس قدر بحث کرتے اور ایک دوسرے کے خلاف ہوتے ہیں ، لیکن جب عدالت سے باہر آتے ہیں تو پھر سب ایک کے ایک ہوتے ہیں ۔ وجہ یہی ہے کہ ان کے اختلاف میں نفسانیت نہیں ہوتی ، ایک ضابطہ کا اختلاف ہوتا ہے ۔ ( 95 ) اہل تشیع کے ہاں سے کھانا جائز نہیں : فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک شیعہ کے یہاں سے ختنے کی تقریب پر ہمارے گھر کھانا آیا ۔ میں نے اس تحریر کے ساتھ اس کو واپس کر دیا کہ ہماری فقہ میں اطعمہ کی فہرست موجود ہے اور یہ کھانا اس فہرست سے خارج ہے ۔ لہذا مجھے معذور سمجھیں ۔ میں اس قسم کا کھانا اپنے اعزہ اور اقارب سے بھی قبول نہیں کرتا ۔ بحمداللہ جواب سے کوئی شکایت نہیں ہوئی ۔ ( 96 ) ابتدائی استاد بھی انتہائی قابل احترام ہے : فرمایا کہ لوگ عربی کے استاد کو تو استاد سمجھتے ہیں ، لیکن فارسی کے استاد کو استاد نہیں سمجھتے ، نہ اس کی قدر کرتے ہیں ۔ میرے نزدیک تو ایک لفظ کا استاد بھی استاد ہے ۔ مولوی منفعت علی صاحب سے میں نے فارسی پڑھی ہے ۔ مگر ان کی وہی قدر و منزلت میرے قلب میں ہے جو کہ استاد کی ہونی چاہئے ۔ ( 97 ) اپنی تعظیم کرانے کا ہر گز قصد نہ کرے : فرمایا کہ دوسرے سے قولا یا فعلا اپنی تعظیم قصدا ہر گز نہ کرانی چاہئے ۔ حضور