ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 234 یہ مسئلہ صحیح ہے ۔ لیکن اگر کوئی اس نیت سے اس پر عمل کرے کہ قانون میراث کو وہ مضر سمجھتا ہے اور باطل کرنا چاہتا ہے تو وہ گناہ گار ہو گا ( کیونکہ انما الاعمال بالنیات ۔ کاتب ) بلکہ ایمان کے زوال کا خوف ہے ۔ اس لئے کہ قانون میراث قرآن سے ثابت ہے ، تو حقیقت میں یہ قرآن پر اعترض ہے ۔ ( 90 ) مسجد کے کسی حصہ کو سڑک میں شامل کرنا جائز نہیں : فرمایا کہ اگر مسجد کے متعلقات کو سڑک میں شامل کرنے کی ضرورت ہو تو جائز ہے ۔ کیونکہ سڑک بھی رفاہ عام کے لئے ہی وقف ہوتی ہے ۔ البتہ خود مسجد کے کسی حصہ کو سڑک میں شامل کرنا جائز نہیں ۔ ( 91 ) ربوا فی دارالحرب والے جزیہ پر عمل کرنا درحقیقت اتباع ہوی ہے : بعض نیچری جواز ربوا فی دارالحرب کی روایت فقہیھ سے تمسک کر کے سود لینے کو جائز قرار دیتے ہیں ۔ لیکن ظاہر ہے کہ نیت فقہ عمل کرنے کی نہیں بلکہ اپنے ہوائے نفس کے موافق پا کر اس کو آڑ قرار دیتے ہیں ۔ ورنہ اگر فقہ پر عمل کرنا ہی مقصود ہوتا تو جہاں امام صاحب کا یہ قول ہے وہاں یہ بھی تو ہے کہ پانچ وقت کی نماز فرض ہے ، ڈاڑھی منڈانا حرام ہے الی غیر ذلک ، جب وہ خود آیات قرآنی پر عمل نہیں کرتے تو پھر بےچارے امام ابو حنیفہ کے قول کی کیا وقعت ہو سکتی ہے ۔ انہیں تو صرف اتباع ہوا مقصود ہے ۔ ( 92 ) ڈاڑھی کے انکار سے ایمان چلے جانے کا اندیشہ ہے : فرمایا میں نے ایک بار ڈاڑھی منڈوں کے مجمع میں وعظ کیا اور کہا یہ تو آپ لوگوں سے امید نہیں کہ میرے کہنے سے ڈاڑھی منڈانا چھوڑ دیں گے لیکن کم سے