ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 56 ( 63 ) چھ مہینے کا دن اور چھے مہینے کی رات فرمایا کہ ایک شخص نے بذریعہ خط کے مجھ سے یہ سوال کیا کہ جس جگہ چھ مہینے کا دن اور چھے مہینے کی رات ہوتی ہے ( یعنی ارض تسعین ) وہاں روزہ کس طرح رکھا جائے ۔ اس کے جواب میں فرمایا کہ اس جگہ حیوانات کا زندہ رہنا ممکن نہیں ہے ۔ جب وہاں کوئی زندہ بچے گا اور وہ سوال کرے اس وقت قواعد شرعیہ سے جواب بھی ملہم ہو گا اور بتلا دیا جائے گا ۔ ( 64 ) فضول سوالات تضییع اوقات ہے : فرمایا کہ ایک شخص نے مجھ سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت مرد ہو جائے تو اس کا نکاح باقی رہے گا یا نہیں اور اس کے شوہر کو اس کی بہن سے نکاح جائز ہے یا نہیں ؟ اس کا تو میں نے باوجود ناپسندیدگی کے کچھ جواب دے دیا اور ایک دوسرے شخص نے یہ سوال کیا کہ ایک عورت جا رہی تھی ، اس کے ساتھ اس کا شوہر بھی تھا اور اس کا بھائی بھی ۔ راستے میں کسی رہزن نے ان دونوں کو قتل کر دیا ۔ اتفاقا اس طرف سے ایک فقیر کا گزر ہوا ۔ اس عورت کی التجا سے فقیر نے کہا کہ ان دونوں کا سر دھڑ سے ملا کر رکھ دو ۔ میں دعا کروں گا ۔ عورت نے غلطی سے بھائی کا سر شوہر کے دھڑ میں اور شوہر کا سر بھائی کے دھڑ میں جوڑ دیا ۔ فقیر نے دعا کی تو وہ دونوں زندہ ہو گئے ۔ اس صورت میں عورت کس کو ملے گی ؟ فرمایا کہ میں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور سوال کرنے والے کو زجر و توبیخ کی ، کیونکہ ایسے سوال بالکل لغو اور بیہودہ ہیں ۔ ایسے سوالات کا کوئی جواب نہ دینا چاہئے اور لوگوں کو بھی چاہئے کہ اپنے کام کی باتیں دریافت کیا کریں ۔ ایسے فضول سوالات سے تضییع اوقات نہ کیا کریں ۔ ( 65 ) صلح کب مفید ہوتی ہے ؟ فرمایا کہ اصلاح ذات البین کی تدبیر اس وقت مفید ہوتی ہے کہ جب جانبین