ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 236 بعض محدثین بھی اس کے عدم وجوب کے قائل ہیں ۔ ( 96 ) اہل باطن سے تعلق رکھنے والے غیر مقلد عموما فسادی نہیں ہوتے لکھنؤ کے ایک غیر مقلد مجھ سے بیعت ہیں ۔ میں نے ان سے شرط کر لی تھی کہ کسی کو برا نہ کہنا ۔ نیز یہ کہ میری مجلس میں اگر غیر مقلدوں کی برائی بیان کی جائے تو سننا پڑے گا ۔ برا نہ ماننا ، بزرگوں کی شان میں گستاخی نہ کرنا ، مقلدوں کو برا نہ سمجھنا ، اختلافی مسائل جن سے شورش ہوتی ہو ان میں خاموش رہنا اور بدعات ایسی ہیں کہ جنہیں ہم بھی منع کرتے ہیں اور ان کی کچھ اصل بھی ہے ان میں شریک تو نہ ہونا لیکن اصل سے نفی بھی نہ کرنا ۔ انہوں نے یہ سب شرطیں منظور کر لی تھیں ۔ چنانچہ وہ فسادی نہیں ہیں ۔ اکثر غیر مقلدین جو اہل باطن سے تعلق رکھنے والے ہیں وہ فسادی نہیں ہوا کرتے ۔ ( 97 ) مجذوب کی صحبت سے فائدہ نہیں ہوتا : مجذوبوں کی صحبت سے بچنا چاہئے ۔ کیونکہ ان سے دین کا نفع تو ہوتا ہی نہیں دنیا کا نفع بھی نہیں ہوتا ۔ کیونکہ وہ دعا نہیں کیا کرتے بلکہ ان کا کشف بہت بڑھا ہوا کرتا ہے ۔ جو کچھ ہونے والا ہوتا ہے وہ انہیں معلوم ہو جاتا ہے ۔ وہی وہ کہہ دیتے ہیں اور جہاں ہونے والا نہیں ہوتا نہیں کہتے اور دعا کو وہ بے ادبی سمجھتے ہیں ۔ کیونکہ جب حاکم بتلا دے کہ ہم یوں کریں گے تو پھر اس کے خلاف کی درخواست کرنا اور سفارش کرنا بے ادبی سے خالی نہیں ۔ یہ مجذوب اگر مہربان ہوتے ہیں تو اپنے جیسا بنانے کی کوشش کرتے ہیں تب بھی ضرر ہے ، کیونکہ یہ کچھ اعلی حالت نہیں ہوتی ۔ دماغ ان کا ماؤف ہوتا ہے ۔ فرق یہ ہے کہ جنون میں دماغ مرض سے ماؤف ہو جاتا ہے اور ان کا دماغ کسی وارد قوی کے اثر سے جس کا وہ تحمل نہیں کر سکے ( کاتب : اسی لئے وہ شرعا مکلف نہیں ہوتے ، مجنونوں کی طرح مرفوع القلم ہوتے