١۔ فَعال وزن کی غالب جمع أفعِلة کے وزن پر آتی ہے جمع قلت اور کثرت دونوں کے لیے جیسے زمان سے أزمنة ۔
غیر غالب تین اوزان ہیں ۔
١۔ فُعُل جیسے قَذال سے قُذُل
٢۔ فِعلان جیسے غَزال سے غِزلان
٣۔ فُعُول ۔ جیسے عَناق سے عُنوق
فائدہ ۔ رضی نے اعتراض کیا ہے کہ عناق کو یہاں ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ کلام مذکر میں چل رہا ہے اور عناق مؤنث ہے ۔
٢۔ فِعال ۔ وزن کی غالب جمع دو ہیں
١۔ أفعلِلة ۔
٢۔ فُعُل جیسے حمار سے أحمرة اور حُمُر۔
اور غیر غالب دو اوزن ہیں:
١۔ فِعلان جیسے صِوار سے صِیِرَان۔
٢۔ فَعَائل جیسے شمَأل سے شمَاَئِل۔
فائدہ ۔ رضی نے شمائل پر اعتراض کیا ہے کہ اسے یہاں ذکر کرنا غلط ہے کیونکہ شمال بھی مؤنث ہے ۔
٣۔ فُعال کی جمع قلت أفعلة کے وزن پر آتی ہے جیسے غُراب سے أغرِبة اور اس کی جمع کثرت کے غیر غالب اوزان تین ہیں ۔