٧۔فُعُل کی جمع تکسیر أفعال وزن پر آتی ہے جیسے جُنُب سے أجناب۔
متن
والجميع يُجمَع جمع السَّلامَة للعقلاء الذُّكُور وَأما مؤنثه فبالألف وَالتَّاء لَا غيرُ نَحْو عَبْلات وحذِراتٍ ويقُظات إِلَّا نَحْو عَبْلة و کَمشة فَإِنَّهُ جَاءَ على عِبال وكِماش وَقَالُوا عِلَجٍ فِي جمع عِلجَة مَا زِيَادَته مَدَّة ثَالِثَة الِاسْم نَحْو زمَان على أزمنة غَالِبا وَقدجَاء قُذُل وغِزلانٌ وعُنُوقٌ وَنَحْو حمَار على أحمرة وحمر غَالِبا وَجَاء صِيرانٌ وشمائلُ وَنَحْو غُراب على أغرِبة وَجَاء قُرُدٌ وغِربَانٌ وزُقّانٌ وغِلمة قَلِيل وذُبٌّ نَادِر وَجَاء فِي مؤنث الثَّلَاثَة أعنُقٌ وأذرُعٌ وأعقب غَالِبا وَأمكُنٌ شَاذوَنَحْو رغيف على أرغِفة ورُغْف ورغفان غَالِبا وَجَاء أنصِباءُ وفِصالٌ وأفائل وظِلمانٌ قَلِيل وَرُبمَا جَاءَ مضاعفه على سرر وَنَحْو عَمُود على أعمِدة وَعمد وَجَاء قِعدانٌ وأَفلاءُ وذَنائِبُ۔
شرح
ان سب صفات کی جیسے جمع تکسیر لائی جاتی ہے اسی طرح مذکر عاقل صفات کی جمع مذکر سالم بھی لائی جاتی ہے اور مؤنث مقرون بالتاء والی صفات کی جمع مؤنث سالم (یعنی الف تاء کے ساتھ ) بھی لائی جاتی ہے ،ان کی جمع تکسیر لانا جائز نہیں یہ مطلب ہے لاغیر کا ۔ جیسے عبْلة میں عبلات ۔حذرة میں حذرات اور یقُظة میں یقُظات۔
قولہ ۔ الا نحو عبلة وکمشة ۔۔۔
ش: یہ لاغیر سے استثناء ہے یعنی ویسے تو جو صفت مقرون بالتاء ہوگی اس کی جمع صرف جمع مؤنث سالم ہی آئے گی سوائے فَعْلة اور فِعْلة اوزان کے کیونکہ فَعْلة کی جمع تکسیرفِعال وزن پر