اور غیر غالب دو وزن ہیں ۔
١۔ فِعال ۔ جیسے لِقاح۔
٢۔ أفعل جیسے أنعم۔
٣۔ فُعْلة ۔ اس کی جمع میں غالب وزن فُعَل ہے جیسے بُرقَة میں بُرَق اور غیر غالب دو وزن ہیں ۔
١۔ فُعُول جیسے حُجور جو حُجْرَة کی جمع ہے۔
٢۔ فِعال جیسے بِرام جو بُرمة کی جمع ہے ۔
٤۔ فَعَلة کی جمع میں فِعال وزن غالب ہے ۔
اور غیر غالب تین اوزان ہیں ۔
١۔ أفعُل جیسے أینُق جو نَوَقَة کی جمع ہے ۔ نوقة کی جمع أنوُق لائی گئی پھرواؤ کو مقدم کردیا تو أونق ہو گیا پھر واؤ کو یاء سے بدل دیا تو أینق ہو گیا بروزن أعفُل۔
٢۔فِعَل جیسے تِیَر جو تارة کی جمع ہے۔
٣۔ فُعْل جیسے بُدْن جو بُدنة کی جمع ہے ۔
٥۔ فَعِلة ۔ اس کی جمع فَعِل کے وزن آتی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ فِعَل کے وزن پر آتی ہے ۔
٦۔ فُعَلة ، اس کی جمع فُعَل وزن پر آتی ہے یعنی اپنے مفرد کے وزن پر جیسے تُخمة کی جمع تُخَم ۔
متن
وَإِذا صُحِّحَ بَابُ تَمْرَةٍ قيل تمراتٌ بِالْفَتْح والإسكانِ ضَرُورَةً والمعتل الْعينُ سَاكنٌ وهذيل تسُوِّيَ وَبَابُ كسرةٍ على كسَراتٍ بِالْفَتْح وَالْكَسْر والمعتل الْعينُ والمعتل اللَّامُ بِالْوَاو يُسكَن وَيفتَحُ وَنَحْو حُجرَة على حُجرات بِالضَّمِّ وَالْفَتْحِ والمعتل الْعين والمعتل اللَّام بِالْيَاءِ يسكن وَيفتح وَقد يُسْكَن فِي تَمِيم فِي