براھین قاطعہ |
ہم نوٹ : |
|
ہماری بوسیدہ ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا؟تو فرماتے ہیں:اوبے ادب !چپ،نالائق! آموختہ بھول گیا، اپنی پہلی پیدایش کا پچھلا سبق یاد کر : قُلۡ یُحۡیِیۡہَا الَّذِیۡۤ اَنۡشَاَہَاۤ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ؎ جس نے تیرے اجزاے منتشرہ کو پہلی بار کی پیدایش میں اقصاء عالم سے کھینچ کھینچ کر ماں باپ تک پہنچادیا اور پھر ماں کے پیٹ میں کہ مشابہ ایک قبرِ خاکی کے ہے، جمع فرماکر بعد نوماہ تجھے احسنِ تقویم کے سانچے میں ڈھال کر زندہ پیدا کردیا پس ایسی کامل القدرۃ ذات تجھ کو اسی طرح دوسری بار دوسری قبر سے زندہ اٹھا کر کھڑا کرے گی۔ ایک دفعہ ایک قبر سے یعنی ماں کے شکم سے پیدا ہونے کے بعد اب دوسری قبر سے پھر زندہ ہونا کچھ بھی مستبعد اور مشکل نہ رہا۔تقریرِ اثباتِ قیامت بعنوانِ سادس:(منظوم) بحکمِ حضرت مرشدی دامت برکاتہم عنوانِ سادس کو منظوم کردیا گیا اور حضرت والا نے اس نظم کو بہت پسند فرمایا۔ (جامع) قیامت کے منکر ذرا غور تو کر کہ پیدا ہوا ہے تو دنیا میں کیوں کر ورق تو الٹ خلقِ اوّل کا ناداں نہ خود پر گماں کر یہ ہے کارِ یزداں ترا یہ وجودِ مجسّم کہاں تھا ترا مادّہ منتشر تھا نہاں تھا جو کھاتے تھے ماں باپ شام و سحر میں وہ پھیلے تھے ہند و عرب بحر و بر میں ------------------------------