براھین قاطعہ |
ہم نوٹ : |
تری قبرِ پہلے جو تھی شکمِ مادر وہ ہے قبرِ ثانی کی تشریح یکسر ترا خلقِ اوّل تھا مشکل کہ ثانی تو خود فیصلہ کر بایں راز دانی تو خود ہے مجسّم دلیلِ قیامت اس انکار پر ہوگی تجھ کو ندامت قیامت کا دن منتہائے عمل ہے جزائے عمل ہے سزائے عمل ہےابطالِ مسئلۂ آواگون بعض گروہ کے نزدیک یہ مسئلہ ہے کہ بُرے لوگ مرنے کے بعد سانپ بچھو ہوجاتے ہیں۔ اب اس پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہر بُرے عمل پر سزا کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ مجرم کو سزا کا احساس ہو اور وہ جرم سے باز آجائے اور صورتِ مذکورہ میں جب وہ سرکش انسان مرنے کے بعد سانپ اور بچھو بنا دیا گیا تو وہ اب سانپ اور بچھو بن کر اور جرائم کرنے لگے گا،لوگوں کو ڈس ڈس کر خوب ایذاپہنچائے گا۔ پھر دوسرا سوال یہ ہوتا ہے کہ اب وہ سرکش اور بدعمل انسان جو پاداشِ عمل میں سانپ اور بچھو بنادیا گیا اب وہ کون سا عمل کرے کہ اس کا دوسرا جنم بہتر ہوجائے۔ ظاہر ہے کہ سانپ اور بچھو کو ن سا نیک عمل کرسکتے ہیں۔ ان دونوں اشکالات سے اس عقیدےکا بطلان ظاہر ہے۔ ٭٭٭٭ نقشِ قدم نبی ﷺ کے ہیں جنت کے راستے اللہ تعالیٰ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے