براھین قاطعہ |
ہم نوٹ : |
|
دست و پا بدہد گواہی بابیان بر فسادِ خود بہ پیشِ مستعان حق تعالیٰ کے سامنے قیامت کے دن ہاتھ پاؤں سب اپنے اپنے گناہوں پر گواہی دیں گے ؎ دست گوید من چنیں دزدیدہ ام لب بگوید من چنیں بوسیدہ ام ہاتھ کہے گا کہ میں نے اس طرح سے چوری کی ہے اور ہونٹ کہے گا کہ میں نے غیر محرم کا اس طرح بوسہ لیا ہے ؎ پا بگوید من شدستم تامُنیٰ فرج گوید من بکردستم زنا پاؤں کہے گا کہ میں خواہشاتِ نفسانیہ کے مواقع تک چل کر پہنچا ہوں اور شرمگاہ گواہی دے گی کہ میں نے زنا کیا ہے ؎ چشم گوید کردہ ام غمزہ حرام گوش گوید چیدہ ام سوء الکلام آنکھیں گواہی دیں گی کہ ہم نے عورتوں پر حرام نگاہیں ڈالی ہیں اور کان گواہی دیں گے کہ ہم نے غیبت اور گانے وغیرہ سنے ہیں ؎ گر تو می خواہی سلامت از ضرر چشم از اوّل بند و پایاں نگر قیامت کے اس دردناک منظر کو بیان کرنے کے بعد حضرت رومی رحمۃ اﷲ علیہ نصیحت فرماتے ہیں کہ اے انسان!اگر تو قیامت کے دن کی رسوائی سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے تو اپنی آنکھیں بُرے کاموں سے بند کرلے اور ہر کام کے شروع میں اس کے انجام پر خوب غور کرلے ؎ توبہ کن مردانہ سر آور برہ کہ فمن یعمل بمثقالٍ یرہ