حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تعالیٰ ہم سب کو اس نقصان کے کام سے بچائے(آمین)۔ اصل بات یہ ہے کہ غیبت میں تکبر پوشیدہ ہے، جب کوئی شخص کسی کی غیبت کرتا ہے تو اس کے اندر اپنی براء ت پوشیدہ ہوتی ہے، اور مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ ایسا ہے ہم ایسے نہیں ہیں۔ اگر اپنے گناہوں اور عیبوں پر نظر ہو تو دوسروں کے عیب اور برائیاں بیان کرنے کی نہ ہمت ہو نہ فرصت ملے۔ایک حدیث میں ارشاد ہے: لِیَحْجِزْکَ عَنِ النَّاسِ مَا تَعْلَمُ مِنْ نَّفْسِکَ۔ ۱؎ لوگوں کے عیب بیان کرنے سے تجھ سے وہ چیزیں ردکریں جن کو تواپنے اندر جانتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ تیرے اندر جوبرائیاں ہیں پہلے تو ان سے نمٹ، جس کے اندر خود برائیاں موجود ہیں اسے اتنی فرصت کہاں کہ دوسروں کی عیب گیری کرے۔ ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ اَلْغِیْبَۃُ أَشَدُّ مِنَ الزِّنَا کہ غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے۔ صحابہؓ نے عرض کیا: یار سول اللہ!غیبت زنا سے کیسے سخت ہے؟ آپ نے فرمایا کہ بلاشبہ انسان زنا کرتا ہے پھر توبہ کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمالیتا ہے، اور بلاشبہ غیبت والے کی مغفرت نہ کی جائے گی جب تک کہ وہی معاف نہ کرے جس کی غیبت کی ہے۔۱؎ غیبت چوں کہ حقوق العباد میں سے ہے اس لیے جس کی غیبت کی ہے اس سے معاف کرانا لازم ہے، معاف نہ کراسکے تو اس کے لیے اتنی دعا کرے کہ دل گواہی دے دے کہ غیبت کی تلافی ہوگئی۔ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب ؒ نے ایک نکتہ بیان فرمایا:جب کسی نے عرض کیا کہ غیبت زنا سے زیادہ سخت کیوں ہے؟ تو فرمایاکہ غیبت کاگناہ جاہی ہے اور زنا کاگناہ باہی ہے۔ جاہی کامطلب یہ ہے کہ غیبت میں انسان کی جاہ پیشِ نظر ہوتی ہے، جب دوسرے کی برائی کرتا ہے تو اس کے اندر اپنی تعریف پوشیدہ ہوتی ہے کہ ہم ایسے نہیں ہیں اور یہ کبر ہے۔۴۱۔ اس دھوکہ کی تردید کہ حج کرلیا ہے تو حقوق کی ادائیگی کی حاجت نہیں : بہت سے لوگ اس خیال میں رہتے ہیں کہ ہم نے حج کرلیا ہے جس کی وجہ سے ہر گناہ معاف ہوگیا، اور چوں کہ حضورِاَقدسﷺ نے مزدلفہ میں بندوں کے حقوق معاف ہونے کی بھی دعافرمائی تھی اس وجہ سے وہ بھی معاف ہوگئے، اس لیے اگر حقوق کی ادائیگی نہ کی جائے تو آخرت میں کوئی مؤاخذہ نہیں(العیاذ باللہ!)۔ ماشاء اللہ! نفس وشیطان نے کیسا پُر فریب حیلہ سمجھایا ہے۔ اس کامطلب تو یہ ہوا کہ ہر سال لوگوں کے ایک لاکھ روپے مار لیا کرے اور بیس پچیس ہزار میں حج کرلیا کرے، ہزاروں ہزار کی بچت ہواکرے گی گویا حقوق العباد اور قرضوں کے