حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مقبولیت کے امید وار رہیں یہ حماقت اور گمراہی کے سوا کیا ہے؟اگر مولوی سے بچیں گے تو بچتے ہی چلے جائیں گے لیکن پھر کہاں ٹھکانہ ہوگا؟ بس شیطان ہی کاتسلط اور قبضہ ہوجائے گا۔۵۱۔ حج وعمرہ میں حلق سے بچنے والوں کو تنبیہ : بہت سے لوگ کثرت سے عمرہ کرتے ہیں لیکن عموماً اور خاص کروہ لوگ جوجدہ، طائف، مدینہ منورہ، ریاض وغیرہ میں رہتے ہیں جب سعی سے فارغ ہوتے ہیں تو قینچی لے کر دوچار بال اِدھر اُدھر سے کاٹ دیتے ہیں حالاں کہ اس طرح سے اِحرام سے نہیں نکلتے۔ احرام سے نکلنے کے لیے کم از کم چوتھائی سر کے بال بقدر ایک پورے کے کاٹنا لازم ہے، اگر بقدر ایک پورے کے بال نہ ہوں تو سر منڈائے بغیر اِحرام سے نکلنے کی کوئی صورت نہیں۔ جب ایسے لوگوں کو توجہ دلائی جاتی ہے تو کچھ تو وہیں بددعا کرلیتے ہیں کہ اللہ مولوی سے بچائے، اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مروہ پر کھڑے ہوئے بہت سے لوگ ایسا ہی کررہے تھے ہم نے بھی چند بال کاٹ لیے ، جاہلوں کی دیکھا دیکھی عمل کرنا کوئی دین اور شریعت اور عقل کی بات نہیں ہے۔ کیسے معلوم ہواکہ جولوگ چند بال کاٹ رہے تھے وہ اس لائق ہیں کہ ان کا اقتدا کیاجائے جن عُلَما پر نماز، روزہ کے مسائل میں اعتماد کرتے ہیں انہیں پر حج وعمرہ کے مسائل پر اعتماد کیجیے ۔ جوبات نفس کو اچھی لگی اس کواختیار کرلیا اور جس میں نفس کے خلاف کچھ کرنا پڑا اس کوچھوڑ دیا۔یہ تو خواہش ِنفس کااتباع ہوا شریعت پر چلنے کاارادہ تو نہ ہوا ۔رسول اللہﷺ کے طریقہ سے بڑھ کر اپنے بالوں سے محبت کرنا ایمان کاکون سا تقاضا ہے؟ رسول اللہﷺ نے توحج وعمرہ میں پورے سر کے بال منڈائے تھے، اور مونڈنے والوں کو تین مرتبہ دعادی کہ اَللّٰھُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِیْنَ۔ اے اللہ! مونڈنے والوں پر رحم فرما۔ اوربال کاٹنے والوں کو ایک مرتبہ دعادی ۔ ۱؎ اور جن حضرات نے حج کے موقع پر آپ کے ساتھ بال کاٹے تھے انہوں نے پورے سر کے بال کاٹے تھے، لہٰذا چند بالوں پر اکتفا کرنا حضورِ اَقدسﷺ یاکسی صحابی سے ثابت نہیں۔ حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کے نزدیک چوتھائی سر کے بال ایک پورا کاٹ دینے سے اِحرام سے نکل جاتا ہے، مگر افضل واعلیٰ ان کے نزدیک بھی یہی ہے کہ پورے سر کے بال مونڈے جائیں، اور دوسرے مرتبہ پر یہ ہے کہ پورے سر کے بال بقدر ایک پورے کے کاٹے جائیں، چوتھائی سر پر اکتفا کرنا مکروہ ہے اگرچہ اس سے احرام سے نکل جاتا ہے۔ اور اگر ایک پورے کے بقدر بال نہ ہوں تو احرام سے نکلنے کے لیے سرمونڈنا