حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوجاتا۔ پھر ہم تو دیکھتے ہیں کہ صرف کاغذ ی تصویروں پر ہی فیشن کے دل دادہ اکتفا نہیں کرتے بلکہ مورتیاں الماریوں میں رکھے رہتے ہیں۔ آرٹ کے نام سے جہاں اور بہت سے گناہ زندگی میں شامل ہوگئے ہیں ان میں تصاویر بنانا، کیمرے لیے لیے پھرنا، تصویروں سے گھروں اور دکانوں کو سجانا بھی شامل ہے۔ جہاں کسی کے پاس چار پیسے ہوئے بناوٹ، سجاوٹ، کیمرہ ، تصویر، مورتی اور مجسمّہ کی طرف متوجہ ہوا۔ ہزار سمجھائو کہ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے حکم کی خلاف ورزی ہے مگر ذرا کان دھرنے کو تیار نہیں۔ جب یورپ وامریکہ کو پیشوا بنالیا تو مکہ ومدینہ کارُخ کرنے کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوتی ،یہ سید ہیں، یہ علوی ہیں، یہ صدیقی ہیں، یہ فاروقی ہیں، یہ عثمانی ہیں، یہ زُبیری ہیں، یہ چشتی ہیں، یہ قادری ہیں بس نام ونمود کی نسبتوں تک ہیں،معاشرہ میں اور گھر بار کے رہن سہن میں تو نصرانی معلوم ہوتے ہیں۔الماری میں ایک کتّا رکھا ہوا ہے، موٹر کار میں ایک گڑیا جھول رہی ہے، سامنے کسی کافوٹو آویزاں ہے، دفتر میں کسی کا اسٹیچو رکھا ہواہے۔ اللہ کی پناہ ! کیا مسلمان ایسے ہی ہوتے ہیں؟ جنہیں فرمانِ رسول اللہﷺ کی ذراپروا نہیں، اور جن کورحمت کے فرشتوں سے بیر ہے ان کاگھر میں آنا پسند نہیں۔تصویر بنانے والوں کوعذاب : حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو میری طرح خلقت پیدا کرنے لگے؟ اگر پیدا کرنے کاحوصلہ ہے تو ایک ذرّہ یا ایک حبہّ یا ایک جَو کادانہ پیدا کرکے دکھائیں (یعنی ایک ذرّہ بھی وجود میں نہیں لاسکتے ہیں، پھر صورتیں بنانے کے شغل میں کیوں لگے ہوئے ہیں۔) ۱؎ اور ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو صفت ِخلق میں اللہ تعالیٰ کے مشابہ بنتے ہیں(یعنی تصویر یں بناتے ہیں) ۔ ۲؎ اور ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ ہرمصوِّر دوزخ میں ہوگا، جتنی صورتیں بنائی تھیں ان میں سے ہر تصویر ایک جان دار چیز ہوگی جس کے ذریعہ اس کے بنانے والے کو عذاب ہوگا۔۳؎ نیز ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن دوزخ سے ایک گردن نکلے گی جس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے دیکھتی ہوگی، اور دو کان ہوں گے جن سے سنتی ہوگی، اور ایک زبان ہوگی جس سے بولتی ہوگی۔ (اور) وہ کہے گی کہ تین طرح کے لوگوں پر مسلط کی گئی ہوں: ۱۔ ہر ظالم ضدی ۲۔ ہر وہ شخص جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود بنایا ۳۔ تصویر بنانے والے لوگ۔۱؎مسئلہ : جس چیز میں جان نہ ہو اس کی تصویر بنانا اور گھر میں رکھنا درست ہے جیسے درخت وغیرہ، ہاں اگر کوئی ایسی چیز ہے