حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لیکن ختنہ ترک کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اللہ پاک انہیں دین کی سمجھ عطا فرمائے (آمین)۔۶۹۔ اس دلیل کاجواب کہ عرب اور مصری بھی تو ڈاڑھی مونڈتے ہیں : بعض فیشن کے دل دادہ ڈاڑھی مونڈنے کے جواز کے لیے یوں کہتے ہیں کہ صاحب! عرب بھی تو ڈاڑھی مونڈتے ہیں اور مصر میں بھی ڈاڑھی مونڈی جاتی ہے، اور فلاں قوم میں بھی ڈاڑھی مونڈنے کارواج ہے، لہٰذا ہم نے بھی مونڈی تو کیا ہوا؟ ان لوگوں سے ہمارا یہ کہنا ہے کہ اتباع اور اقتدا کے لیے رسولِ پاکﷺ کی ذات اُسوہ اور نمونہ قرار دی گئی ہے، آپ کے قول اور فعل کے خلاف جو چلے اس کا اتباع کرنا گناہ گاری ہے۔ رسول اللہﷺ کے اتباع کوچھوڑ کر عرب اور مصر کے فاسقوں کااتباع کرنا کہاں کی دین داری اور سمجھ داری ہے؟ کسی بھی ملک اور قوم کے افراد شریعت کی خلاف ورزی کر کے آخرت کے مؤاخذہ کے لیے اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہوجائیں تو کیا ان کی پیروی میں خود کو آخرت کی گرفت اور عذاب کے لیے پیش کرنا عقل مندی کے خلاف نہیں ہے؟۷۰۔ اس کاجواب کہ ڈاڑھی میں ہی اسلام رکھا ہے :کچھ لوگ یوں کہتے ہیں کہ واہ صاحب! کیاڈاڑھی ہی میں اسلام رکھا ہے؟ ڈاڑھی نہ رکھیں گے تو کیا اسلام سے نکل جائیں گے؟یہ بھی جاہلانہ دلیل ہے۔ اسلا م تو صحیح عقائد کانام ہے جو قرآن اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں، عقیدہ قرآن وحدیث کے خلاف ہوتو کافر ہوجاتا ہے۔ فرائض وواجبات کے ترک کرنے یاکسی بھی صغیرہ وکبیرہ گناہ کے کرنے سے کافر نہیں ہوتا، بلکہ فاسق ہوجاتا ہے۔ فرائض وواجبات انجام نہ دیں اور گناہ کرتے رہیں، اور عذاب بھگتنے کے لیے تیار رہیں ، یہ کوئی سمجھ داری کی بات نہیں ہے۔ اگر صرف عقیدہ کے طور پر مسلمان ہونا ہی مطلوب ہوتا تو اللہ جل شانہٗ کی طرف سے بہت سے کاموں کے کرنے اور بہت سے کاموں کے نہ کرنے کے اَحکام کیوں نازل ہوتے؟ مسلمان ہونے کاتقاضا یہ ہے کہ عقیدہ بھی ٹھیک رکھیں اور اَحکام پر بھی عمل کریں، اگر جاہلوں کی بات پر چلے تو بس اسلام کاکوئی عمل بھی نہ کرے کیوں کہ بے عمل ہونے سے کافر تو ہوتا ہی نہیں۔ بات یہ ہے کہ شیطان یہ چاہتا ہے کہ لوگ گناہ کر کے خوب عذاب کے مستحق بنیں، گناہ گاروں والی زندگی گزارتے ہوئے مرجائیں اور دوزخ میں جائیں۔ شیطان اپنی دشمنی سے کبھی باز نہیں آتا، وہ بد عملی پر مطمئن کرنے کے لیے طرح طرح کے حیلے سجھاتا ہے، اور جولوگ نصیحت کرتے ہیں بدعملوں سے ان کو الٹے جواب دلواتا ہے۔۷۱۔ اس دلیل کاجواب کہ ڈاڑھی والے دغا باز ہوتے ہیں : بعض لوگ کہتے ہیں کہ ڈاڑھی والے دغاباز ہیں، ٹٹّی[لمبی ڈاڑھی] کی آڑ میں شکار کھیلتے ہیں، اور ڈاڑھی والوں کے افعال خراب ہیں۔ کیا خوب دور کی کوڑی لائے !گزارش یہ ہے کہ ایک ڈاڑھی ہی پر کیا منحصر ہے، کیا نمازیوں میں غبن اور خیانت کرنے والے اور گناہوں میں مبتلا رہنے والے