حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہیں اور نیچا پہنتے ہیں، اور خوب خیال سے ٹخنوں کو ڈھانکتے ہیں، اور ٹخنہ کھل جائے تو ان کی شان کے لالے پڑجاتے ہیں۔ تکبر میں غرق ہیں اور دعویٰ یہ ہے کہ ہم میں تکبر نہیں۔ اللہ تعالیٰ نفس وشیطان کے فریب سے محفوظ فرمائے۔ پھر یہ بات بھی توپیشِ نظر رہنی چاہیے کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کو تو حضورِ اَقدسﷺ نے یہ سندد ے دی کہ تم تکبر کی وجہ سے ایسا نہیںکرتے ہو، ان متکبروں کے بارے میں کس نے گواہی دی ہے کہ تم میں تکبر نہیں ہے؟جب کہ تکبر ہی نے ان کو نیچا کپڑاپہننے پر اور رسول اللہﷺ کے خلاف طریقہ اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ساری حدیثوں کو سامنے رکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ٹخنوں سے نیچا کپڑا پہننا حرام ہے۔ تکبر کی وجہ ۲؎سے ہو یابلاتکبر ہو۔ نیز یہ بھی احادیث شریفہ سے ثابت ہے کہ یہ ممانعت پاجامہ یاتہبند کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ جو کپڑا بھی ٹخنہ سے نیچا ہو خواہ کرتاہو یا چادر، خواہ اور کوئی کپڑا حرام ہونے میںسب برابر ہیں۔۳؎چوڑی دار پاجامہ اور پتلون بے شرمی کالباس ہے : بعض لوگ چوڑی دار پاجامہ پہنتے ہیں، اور ٹخنہ کوقصداً ڈھانک رکھتے ہیں جب توجہ دلائی جاتی ہے کہ یہ حرام ہے تو کہہ دیتے ہیں کہ سردی لگتی ہے اس لیے ایسا کرتے ہیں۔ ہم نے تو نہیں دیکھا کہ جو لوگ ٹخنہ سے اونچا پاجامہ پہنتے ہوں وہ سردی میں گل گئے ہوں، پھر سردی کاعلاج موزوں سے ہوسکتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ چوڑی دار پاجامہ کے لوازم میں ٹخنوں کاڈھکنا ہے اس کو چھوڑنا نہیں چاہتے اور سردی کابہانہ کرتے ہیں۔ اور یہ چوڑی دار پاجامہ پہننا ہی کون سا شریفا نہ کام ہے؟ کوئی شرم دار ہو تو اپنے اَعضا کو اُبھار اُبھار کر لوگوں کو ہر گز نہ دکھائے گا۔ چست پتلون والے بے شرم بھی اسی مصیبت میں مبتلا ہیں، شرم کو بالائے طاق رکھ کر اپنے اعضا کو مٹکاتے پھرتے ہیں۔۴۷۔ایک غلط فہمی کہ غصہ میں طلاق نہیں ہوتی :بہت سے لوگ میاں بیوی کے جھگڑے میں طلاق دے ڈالتے ہیں، پھر جب غصہ ٹھنڈا ہوتا ہے تو باوجود یکہ کبھی طلاق بائن یامُغلّظہ ہوجاتی ہے پھر بھی بیوی بنا کر رکھے رہتے ہیں۔ ان کانفس اور بے پڑھے جاہل مفتی فتویٰ دے دیتے ہیں کہ غصہ میں طلاق نہیں ہوتی۔ یہ غصہ والا حیلہ بالکل غلط ہے۔ شریعت کی رو سے طلاق غصہ میں بھی واقع ہوجاتی ہے بلکہ مذاق میں بھی ہوجاتی ہے۔ حدیہ ہے کہ نشہ پی کر نشہ میں طلاق دے دے تو وہ بھی واقع ہوجاتی ہے۔ جاہلوں کے فتویٰ پر عمل کر کے زندگی بھر گناہ کرتے رہتے ہیں، یہ غصہ والا حیلہ بالکل بناوٹی اور خود ساختہ ہے۔۴۸۔ تین طلاق کے بعد چاروں اماموں کے نزدیک رجوع درست نہیں :اور بعض لوگ تین طلاقیں دے دیتے ہیں اور پھر بھی سابقہ بیوی کو بیوی بناکر رکھ لیتے ہیں، جب ان کو توجہ دلائی جاتی ہے تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے شافعی مذہب