حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یعنی جوگوشت حرام سے بڑھا ہو دوزخ اس کی زیادہ مستحق ہے۔ ایسی شدید وعید ہوتے ہوئے حرام کھانے کی جرأت کرنا اپنی جان پر سراسر ظلم ہے۔ درحقیقت بات یہ ہے کہ نفس کم کھانے یاایک دو وقت فاقہ کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا اس لیے حرام کھاتے ہیں اور لوگوں کی اصلاح کابہانہ تراشتے ہیں، أَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا۔۲۹۔غیر قوموں سے مشابہت رکھنے والوں کی دلیل کاجواب :بعض لوگ وضع قطع اور لباس وغیرہ میں غیروں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں اس کے لیے سخت وعید وار ہوئی ہے۔ قرآن شریف میں ارشاد ہے: { وَلاَتَرْکَنُوْا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ}۱؎ اور ظالموں کی طرف مت مائل ہو، پس اس کی وجہ سے تم کودوزخ کی آگ پہنچ جائے گی۔ اور حدیث میں ارشاد ہے: مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَھُوَ مِنْھُمْ۔۲؎ جوشخص کسی قوم سے مشابہت اختیار کرے وہ ان ہی میں سے ہے۔ لوگوں کو جب مشابہت سے منع کیا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ تم بھی تو روٹی کھاتے ہو جیسے کافر لوگ کھاتے ہیں۔ اور تم بھی تجارت وملازمت، اور صنعت وحرفت کے ذریعہ پیسہ کماتے ہو جیسے کافر لوگ کماتے ہیں، لہذاتم نے بھی غیروں کی مشابہت اختیار کر رکھی ہے۔ اپنے خیال میں ان لوگوں نے غیروں کی مشابہت کو جائز کرنے کے لیے بہت بڑا حیلہ تراشا ہے اور بڑے دور کی کوڑی لائے ہیں۔ ان لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں کہ مطلق مشابہت ممنوع نہیں ہے بلکہ وہ مشابہت حرام ہے جس سے کفر کاشعار ظاہر ہوتا ہے، اور جس سے کفار اور فساق وفجار کی ہیئت وصورت بنتی ہو۔ کافروں اور فاسقوں کی وضع قطع، شکل وصورت اور لباس میں اورزندگی کے دوسرے شعبوں میں ان کاطور طریق اختیار کرنا سخت ممنوع ہے اور گناہ کبیرہ ہے۔ روٹی، چاول ،کھانا، پانی پینا، حلال روزی کے طریقے اختیار کرنا اس مشابہت میں شامل نہیں جوممنوع ہے۔ لوگوں نے بیاہ شادی، رنج و غم اور مرنے جینے کے مواقع پر بہت سی رسمیں نکالی ہوئی ہیں جن میں سے بعض ہندئووں سے، اور بعض نصاریٰ سے لی ہیں۔ کھانے پینے کے طور طریق میں بھی نصاریٰ کو امام بنا رکھا ہے، رسول اللہﷺ کے طریقوں سے بچتے ہیں اور دشمنوں کے طور طریق اختیار کرتے ہیں، اس طرح اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں۔۳۰۔ دوسروں کاگناہ اپنے سر لینے کی حماقت : بعض لوگ دنیاوی رسم ورواج پر دوسروں سے عمل کرانے کے لیے یاکسی بھی طرح کے گناہ میں مبتلا کرنے کے لیے یوں کہہ دیتے ہیں کہ تم یہ کام کرلو اس میں جوگناہ ہوگا یہ میرے ذمہ