حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جو عورتیں پردہ کرنے والی ہیں ان کی بے پردگی کے چند حیلے بہانے ذکر کرنا مقصود ہے۔۶۰۔ نامحرموں سے پردہ واجب ہے : مسئلہ یہ ہے کہ جولوگ نامحرم ہیں ان سے پردہ کرنا واجب ہے۔ محرم اس کوکہتے ہیں جس سے کبھی بھی نکاح درست نہ ہو، اور نامحرم وہ ہے جس سے کبھی نہ کبھی نکاح ہوسکتا ہو۔ماموں، پھوپھی، خالہ اور چچا کے لڑکے نامحرم ہیں : ماموں اور پھوپھی کے لڑکے اور چچا اور خالہ کے بیٹے بھی نامحرم ہیں لیکن بڑی بڑی پردیل خواتین ان سے پردہ نہیں کرتیں، اور ان سے پردہ کرنے کو عار اور عیب سمجھتی ہیں۔ رشتہ داروں میں بھی بہت سے جاہل ہوتے ہیں جو بطور اعتراض یوں کہتے ہیں کہ ہم ماموں یاپھوپھی یاخالہ یاچچا کے گھر گئے تھے، ان کی لڑکی نے ہم سے پردہ کیا اور غیر سمجھا، حالاں کہ شریعت پر چلنے کاارادہ ہوتو اپنا ہر جذبہ ختم ہوجاتا ہے ۔ جب شریعت نے ان رشتوں کو اتنا قریب قرار نہیں دیا کہ بے پردہ ہو کر سامنے آئیں تو اپنے اور غیر کاسوال اٹھانا جہالت کی بات ہے۔ آپ کا رشتہ ماموں اور پھوپھی اور خالہ سے ہے جو قریب ترین رشتہ ہے، اور ان سے پردہ کاحکم بھی نہیں ہے اور ان کی اولاد سے چوں کہ نکاح جائز ہے اس لیے ان سے پردہ ہے۔جیٹھ، دیور، بہنوئی، نندوئی سے پردہ لازم ہے : جیٹھ، دیور، بہنوئی اور نندوئی سب کو اپنے سگے بھائی کادرجہ دے رکھا ہے۔ ان لوگوں سے پردہ کرنے کو کہا جاتا ہے تو الٹے سیدھے سوال جواب کرتی ہیں اور شریعت کے حکم کوٹھکراتی ہیں، دیور کے بارے میں کہتی ہیں کہ یہ تو ہمارے سامنے کاچھوٹا سابچہ ہے ، ہم نے اسے گود میں کھلایا ہے اس سے کیا پردہ؟ فضول کی کٹ حجتی کرتی ہیں، جب چھوٹا تھا تو چھوٹا تھا اب تو چھوٹا نہیں رہا، چھوٹے کاحکم اور ہے بڑے کا حکم اور ہے۔۶۱۔ عورتوں کا یہ کہنا کہ آنکھ یادل کاپردہ کافی ہے اس کاجواب :بعض جہالت کی ماری یوں کہتی ہیں کہ آنکھ کاپردہ کافی ہے، کبھی کہتی ہیں کہ دل کاپردہ ہوناچاہیے۔ شریعت کے حکم کے سامنے اپنی طرف سے مسئلے گڑھنا بہت بڑی حماقت ہے اور شریعت کامقابلہ ہے، اگر دل کا پردہ کافی ہوتا عورتوں کو پردہ کے اندر رہنے کاحکم کیوں ہوتا؟ اور موٹی چادریں اوڑھنے اور خاص طور سے سر اور سینہ ڈھانکنے کاخصوصی حکم کیوں دیاجاتا ؟ اور نامحرموں کے سامنے بے پردہ ہوکر آنے سے کیوں منع کیا جاتا ہے؟۱؎ اور یہ بات کہ نظرکاپردہ کافی ہے، یہ اس وقت چل سکتی تھی کہ جب سب مرد نظریں نیچی رکھتے اور سب عورتیں بھی نظریں نیچی رکھنے کی پابندی کرتیں، کوئی بھی نامحرم مرد یاعورت کسی نامحرم کو ہر گز نہ دیکھتا، لیکن چوں کہ نظروں پر قابو نہیں رہتا، نفس اور شیطان کی شرارت سے نظر ڈال لی جاتی ہے اس لیے پردہ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔حدیث سے تو یہ معلوم ہوا کہ حضورِ اقدسﷺ سے صحابی خواتین نے پردہ کیا۔۲؎ جب یہ بات ہے تو آج کون شخص ایسا ہے جو