حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مولویوں کادین نہیں چاہیے، یہ تو سراسر بربادی کاراستہ ہے۔ اگر مولویوں کادین نہیں چاہیے تو کیا شیطان کی راہ پر چلیں گے؟ یایہود ونصاریٰ کے طریقوں کو اختیار کرکے ہلاکت میں پڑیں گے؟خود غور کریں کہ کیا یہ حیلے بہانے آخرت میں کام دے سکتے ہیں؟شریعت کی خلاف ورزی کرنے پر جو آخرت میں پکڑ ہوگی تو کیا یہ جواب کام دے گا کہ نہ ہم علمِ دین حاصل کرنے پر آمادہ تھے اور نہ مولویوں پر بھروسہ کرتے تھے؟۱۸۔تصویر بنانے والوں کا حیلہ اور ان کی تردید : بہت سی احادیث میں تصویر بنانے کی سخت ممانعت آئی ہے اور اس پر وعید یں وارد ہوئی ہیں، دورِحاضر کے لوگوں کا یہ مزاج بن گیا ہے کہ تصویریں کھینچنے اور کھنچوانے کو گناہ ہی نہیں سمجھتے اور دیدہ ودانستہ ، قصداً وارادۃً تصویر کھینچتے اور کھنچواتے ہیں اور اس میں ذرا بھی گناہ محسوس نہیں کرتے۔ اگر کوئی شخص منع کرے تو کہتے ہیں کہ صاحب! عرب بت پرست تھے جنہوں نے حضورِ اقدسﷺ کی دعوت اورتبلیغ کی وجہ سے اسلام قبول کیا تھا ،اور بت پرستی کامادہ ختم کرنے کے لیے تصویر تک کو حرام قرار دے دیا گیا تھا اب جب کہ مسلمانوں میں بت پرستی نہیں رہی، لہٰذا تصویر کی حرمت بھی نہیں رہی، لہٰذا اب تصویر کھینچنا کھنچوانا العیاذ باللہ!جائز ہوگیا۔ یہ ان لوگوں کی جاہلانہ دلیل ہے اور انہوں نے تصویر کو جائز قرار دینے کے لیے یہ حیلہ تراشا ہے، اور تصویر کے حرام ہونے کی جوعلت انہوں نے نکالی ہے خود تراشیدہ ہے۔ حضورِ اکرمﷺ نے تویوں نہیں فرمایاتھا کہ چوں کہ عرب نئے نئے مسلمان ہوئے ہیں اس لیے تصویر کشی کو حرام قرار دے رہاہوں، پھر جب بت پرستی سے مسلمان محفوظ ہوجائیں گے اس وقت تصویر حلال ہوجائے گی۔ احادیث شریفہ میں جو ممانعت آئی ہے وہ تو عام اور مطلق ممانعت ہے، اپنی طرف سے علت گڑھنا اور شریعت کے حکم کو بدل دینا بڑی بے دینی کی بات ہے۔ حدیث شریف میں تو تصویر کی ممانعت کی یہ علت بتائی ہے کہ یُضَاھُوْنَ خَلْقَ اللّٰہِ۔۱؎ کہ یہ لوگ اللہ جل شانہٗ کی خالقیت میں مقابلہ کرتے ہیں۔۱۹۔نوٹ اور پاسپورٹ کی تصویر کاحیلہ : بعض لوگ یوں کہتے ہیں کہ اگر تصویر حرام ہے تو آپ لوگ پاسپورٹ کے لیے تصویر کیوں کھنچواتے ہیں؟ اور نوٹوں میں بھی تو تصویر ہے نوٹ پاس کیوں رکھتے ہیں؟ جس کا مطلب یہ ہواکہ جب نوٹ اور پاسپورٹ کی تصویر جائز ہے تو ہر تصویر جائز ہونی چاہیے۔ شیطان نے یہ حیلہ بھی خوب سمجھایا ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ پاسپورٹ پر فوٹو لگانے کاقانون جس کسی نے بنایا ہے اس نے قانونِ خداوندی کی صریح مخالفت کی ہے، جن ممالک کے سربراہ مسلمان ہیں ان پر واجب ہے کہ اس قانون کو واپس لیں اور دوسرے امتیازات اور نشانات کااندراج کر کے