حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سمجھ کا تقاضا تو یہ ہے کہ مرد کی ڈاڑھی ہو، بچہ ماں اور باپ میں فرق کر سکے، اور دونوں میں سے جس کے پاس سوئے ہاتھ پھیر کر پتہ چلالے کہ میں کس کے پاس سورہا ہوں۔ اگر والد والدہ دونوں کاچہرہ صاف ہو تو وہ بے چارہ کیا امتیاز کرے گا؟۷۵۔اس کاجواب تمہارے کہنے سے ڈاڑھی کیوں رکھوں؟: بعض لوگوں سے جب ڈاڑھی رکھنے کو کہا جاتا ہے تو جواب میں کہہ دیتے ہیں کہ تمہارے کہنے سے ڈاڑھی کیوں رکھوں؟مجھے رکھنی ہوگی تو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے حکم کی وجہ سے رکھوں گا۔ یہ عجیب جاہلانہ جواب ہے۔ اگر آپ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے حکم سے ڈاڑھی رکھنے والے ہوتے تو جب سے ڈاڑھی نکلی ہے اسی وقت سے رکھ لیتے، اور ڈاڑھی رکھی ہوئی ہوتی تو کسی کو اس بارے میں نصیحت کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔ اب اگر کسی نے آپ کی دینی ذمہ داری بتادی اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے حکم پرچلنے کی یاد دہانی کردی تو اس پر ناراض ہونے کے بجائے اس کاشکر گزار ہونا چاہیے۔ کیا وہ یہ کہتا ہے کہ میرے کہنے سے رکھ، وہ بھی تو شریعت کاحکم یاد دلا رہا ہے۔ شریعت میں تبلیغ اسی لیے رکھی گئی ہے کہ عُلَما وصلحا تبلیغ کریں، اور مسلمانوں کی دینی ذمہ داری یاد دلائیں اور مسلمان اس پر عمل کریں، تبلیغ اس لیے تو نہیں ہے کہ جوشخص تبلیغ کرے اور دینی بات بتائے الٹا اس کی تبلیغ کے خلاف چلیں اور حق قبول کرنے سے انکار کریں۔۷۶۔ اس بات کاجواب کہ ڈاڑھی رکھ لی تو ملازمتیں نہ ملیں گی : کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمیں ابھی امتحانات دینے ہیں اور نوکریاں کرنی ہیں، اگر ڈاڑھی رکھ لیں تو امتحان کیسے دیں گے اور ملازمتیں کیسے ملیں گی؟ ان لوگوں کی یہ بات عجیب ہے۔ امتحان میں کامیابی کاتعلق محنت کرکے جوابات صحیح لکھنے سے ہے۔ جولوگ نمبر دیتے ہیں ان کے سامنے صورت نہیں ہوتی، انہیں کیاپتہ کہ جس نے جواب لکھا ہے وہ ڈاڑھی والا ہے یا بے ڈاڑھی والا۔ اور پتہ بھی ہو کہ یہ پرچہ ڈاڑھی والے نے لکھا ہے تو اچھے نمبروں سے پاس ہونے کے لائق ہوتے ہوئے کیا ممتحن فیل کردے گا؟ ایسے ظلم کی اجازت آج تک کسی مملکت اور حکومت نے نہیں دی اور نہ کوئی ایسا کرتا ہے ۔ رہا ملازمتوں کا معاملہ! تو اس کے بارے میں سکھوں سے ہی عبرت حاصل کرلینی چاہیے، وہ خوب بڑی بڑی ڈاڑھیاں رکھتے ہیں اور امتحانات میں کامیاب ہوتے ہیں اور پھر انہیں ملازمتیں بھی ملتی ہیں، عہدے بھی ملتے ہیں، پولیس، فوج اور دوسرے محکموں میں اونچے عہدے حاصل کیے ہوئے ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ ہندوستان کے کئی وزیر سکھ رہ چکے ہیں اور آج کل تو ہندوستان کاصدر بھی سکھ ہے ان کی بڑی ڈاڑھی نے ان کوعہدوں سے نہیں روکا۔ آخر یہ بھی کوئی بات ہے کہ سارا نزلہ آپ کی ہی ڈاڑھی پر گرے گا؟ ہم نے بہت سے ایسے مسلمانوں کو بھی دیکھا ہے جو بڑی بڑی ڈاڑھیوں والے ہیں اور مختلف محکموں میں بڑے بڑے عہدوں پرکام کرتے ہیں، ڈاڑھی کی وجہ سے کوئی بھی