حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جو کفر کا شعار ہو تو بے جان کی تصویر سے بھی پرہیز لازم ہے جیسے عیسائیوں کی صَلِیْب وغیرہ۔کیمرہ سے تصویر لینا بھی حرام ہے : تنبیہ: بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ حدیث میں جس تصویر کشی کی ممانعت ہے وہ ہاتھ سے تصویر بنانے کے متعلق ہے، اور کیمرہ سے جو تصویر اتاری جاتی ہے وہ چوں کہ ہاتھ سے نہیں بنائی جاتی اس لیے وہ جائز ہے، یہ خیال غلط اور فاسد ہے، شیطان کی سجھائی ہوئی دلیل ہے، اصل مقصد تصویر بنانے کی حرمت ہے خواہ کسی بھی آلہ سے بنائی جائے۔۲۲۔ اہل ِبدعت کاحیلہ کہ ریل، ہوائی جہاز بھی تو بدعت ہے : جب اہل ِبدعت کو کسی بدعت پر تنبیہ کی جاتی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ بدعت ہے، تو بجائے اس کو ترک کرنے کے اُلٹا منع کرنے والے پر اعتراض جڑ دیتے ہیں، اور یہ سمجھتے ہیں کہ چوں کہ ہم نے اس پر اعتراض جڑ دیا اس لیے ہمارا عمل بدعت نہیں رہا۔ مثلاً جب کسی بدعتی سے کہا جاتا ہے کہ تمہارا یہ عمل بدعت ہے تو جھٹ یوں کہنے لگتے ہیں کہ ریل بھی بدعت ہے، ہوائی جہاز بھی بدعت ہے تم ان میں کیوں سوار ہوتے ہو؟ یہ چیزیں حضور ﷺ اور خلفائے راشدین کے زمانہ میں کہاں تھیں؟ بلکہ بعضے اپنی جہالت کامضبوط ثبوت دیتے ہوئے یوں کہہ دیتے ہیں کہ تمہارا وجود بھی بدعت ہے، تم حضورﷺ کے زمانے میں یاخلافت ِراشدہ کے دور میں کہاں تھے؟ بدعتیوں نے اپنی بدعت پر جمنے کے لیے یہ حیلہ خوب تراشا ہے، اور سمجھتے ہیں کہ بدعتیں جائز کرنے کے لیے ہم بہت دور کی کوڑی لائے ہیں۔بدعت کامفہوم سمجھنے میں غلطی : ان لوگوں کو یہ ہی معلوم نہیں کہ بدعت کسے کہتے ہیں۔ بدعت کاتعلق دینی اعمال سے ہے دنیاوی انتظامات اور استعمالی اشیا سے نہیں ہے۔ بدعت کا یہ مطلب کہ جو بھی کو ئی چیز عہد ِنبوت اور خلافت ِراشدہ میں نہ ہو وہ بدعت ہے، چاہے دنیاوی منافع کی چیزیں ہوں چاہے نئی ایجادات ہوں، چاہے انسانوں کا وجود ہو، یہ بالکل غلط ہے۔ بدعت کیا ہے؟اس کو تو حضورِ اقدسﷺ نے خود ہی ارشاد فرمادیا کہ مَنْ أَحْدَثَ فِِيْ أَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌّ۔۱؎ یعنی جوشخص ہمارے اس دین میں کوئی نئی بات نکالے، جو ہمارے دین میں سے نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔ معلوم ہوا کہ بدعت کاتعلق ان چیزوں سے ہے جو نئی نکالی جائیں اور دین میں داخل کی جائیں، بس ریل اور ہوائی جہاز کی مثال دینا بالکل جہالت کی بات ہے۔ پھر اگر ریل، ہوائی جہاز آپ کے نزدیک بدعت ہے تو آپ اس سے بچیں کیوں کہ حدیث شریف میں تو کُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلاَلَۃٌ ہر بدعت گمراہی ہے۔ فرمایا ہے۔ جو چیز بدعت ہے آپ اس سے پرہیز کریں، دوسروں کو الزام دینے سے خود بدعت کرنا کیسے