براھین قاطعہ |
ہم نوٹ : |
|
اس کتاب کا تعارف حکیم الامت مجدد ملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے اجل خلیفہ اورشیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہکے مرشد حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ بخاری شریف کے استاد اور ایک متحبر عالم دین تھے۔ آپ کا روحانی مرتبہ یہ تھا کہ آپ کو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے صدیقِ وقت کے لقب سے ملقب فرمایا تھا۔ آپ کے بیانات و ملفوظات قرآن و حدیث کے علوم و معارف کے الہامی مضامین سے لبریز ہوتے تھے جن کا لفظ لفظ اﷲ تعالیٰ کے عشق و محبت میں ڈوبا ہوا ہوتا تھا۔ یہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا اعزاز تھا کہ اپنے شیخ و مرشد کے مضامین اور معرکۃ الآراء تقاریر پر مبنی غامض علوم و معارف کو تقریباً پچاس برس قبل ایک بہت ہی اہم اور نایاب کتاب میں قلم بند فرمادیا۔ ’’براہین قاطعہ‘‘نامی اس کتاب میں قرآن و حدیث سے توحید و رسالت اور قیامت کے حق میں معقولی و منقولی دلائل دیئے گئے ہیں ۔ علوم کا یہ خزانہ علماء کرام کے لیے خاص تحفہ ہے۔