Deobandi Books

براھین قاطعہ

ہم نوٹ :

123 - 194
پیدا ہونا عین اقتضائے فطرت ہے۔	جب ایک انسان کے احسان سے یہ اثر پیدا ہوتا ہے تو پھر جس ذات نے پیدا فرمایا ہے جو حقیقی مالک اور محسن ہیں ان کے احسانات کا کیا اثر ہوگا   ؎
جرعہ  خاک  آمیز  چوں  مجنوں  کند
صاف  گر   باشد   ندانم   چوں   کند
جس ذاتِ پاک نے پیدا فرمایا اور ہر وقت طرح طرح کے احسانات اور انعامات سے نوازتے رہتے ہیں مخلوقات کا کوئی لمحہ اور کوئی سانس جس کی نعمت اور احسان سے خالی نہیں ہے ان کی محبت کا اور ان کی ملاقات کا شوق کس درجہ ہوگا؟ظاہر ہے اس فطری خواہش کی تکمیل کے لیے حق تعالیٰ نے جنّت میں اپنی ملاقات اور دیدار کا وعدہ فرمایا ہے۔ ارشاد فرماتے ہیں:
وُجُوۡہٌ   یَّوۡمَئِذٍ  نَّاضِرَۃٌ ﴿ۙ۲۲﴾ اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ 
بہت سے چہرے تو اس روز بارونق ہوں گے اور وہ لوگ اپنے پروردگار کی طرف دیکھتے ہوں گے۔ اگر کوئی کہے کہ دنیا میں اس خواہش کی تکمیل کا وعدہ کیوں نہیں فرمایا؟ تو جواب یہ ہے کہ مادیات کے اندر تجلیات کا تحمل نہیں۔ دنیا میں ایمان اور اعمالِ صالحہ کے انوار سے آنکھیں بنائی جارہی ہیں اور قیامت کے دن یہ آنکھیں کھول دی جائیں گی،پس قیامت کا دن اگر حق تعالیٰ نے مقرر نہ فرمادیا ہوتا تو صالحین بندے ان کے دیدار سے اپنی فطری خواہش کی تکمیل کیسے کرسکتے۔
	دنیا میں اس خواہش کی تسکین کے لیے حق تعالیٰ نے اپنا گھر بنادیا ہے تاکہ غلبۂ شوق میں ہمارے بندے کہیں اپنی جانیں نہ تلف کردیں،اس لیے کہ ہم کو نہیں دیکھ سکتے تو ہمارے گھر کا طواف ہی کرکے تسلّی حاصل کرلیں۔ ریاض خیر آبادی نے خوب کہا ہے     ؎
کعبہ سنتے ہیں کہ گھر ہے بڑے داتا کا ریاض
زندگی ہے  تو  فقیروں  کا  بھی پھیرا  ہوگا
بعض حاجیوں کو تو صرف بیت اﷲ کی زیارت نصیب ہوتی ہے اور بعض حاجیوں کو جو عارفین اور عاشقین ہوتے ہیں ان کو اسی گھر میں کچھ اور بھی نظر آتا ہے۔ حضرت 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 نایاب ترین خزانہ 8 1
4 براہینِ قاطعہ 10 1
5 توحید کی دلیل اور عقلی دلائل کی حقیقت 14 76
6 مثنوی شریف کی ایک حکایت 17 76
7 انسان کی عقل کب عقلِ کامل ہوتی ہے؟ 18 76
8 ملحدین اور منکرینِ توحید سے قرآن کا طرزِ استدلال 20 76
9 بطلانِ شقِّ اوّل 21 76
10 بطلانِ شقِّ ثانی 22 76
11 بطلانِ شقِّ ثالث 22 76
12 قانون کی ضرورت 24 76
13 قانون سازی کا حق صرف خالقِ کائنات کو ہے 26 76
14 دلیلِ اوّل 26 76
15 دلیلِ ثانی 26 76
16 دلیلِ ثالث 29 76
17 بخل کا اِمالہ 30 76
18 ریا کا اِمالہ 31 76
19 اِمالۂ حرص و طمع 31 76
20 ایک اور اشکال اور اس کا حل 31 76
21 تکبّر کا اِمالہ 33 76
22 دلیلِ رابع 36 76
23 دلیلِ خامس 38 76
24 دلیلِ سادس 39 76
25 قانونِ الٰہی کی عظمت وشوکت اور قانونِ مخلوق کا بودا پن 41 76
26 حدِّ سرقہ 42 76
27 حضرت شیخ الہند رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد 43 76
28 قانونِ طہارت 43 76
29 معجزہ اور جادو کا فرق 44 76
30 قانون اور شخصیت 45 76
31 حضور صلی اﷲ علیہ وسلّم کی شانِ رحمت 48 77
32 مثنوی شریف کی حکایت 50 77
33 تربیتِ نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم کی تشریح 51 77
34 حضرت جبرئیل علیہ السلام سفیرِ محض تھے معلّم نہ تھے 54 77
35 انبیاء علیہم السلام کی بعثت کا مقصد 56 77
36 ایک شبہ اور اس کا حل 56 77
37 دوسرا شبہ اور اس کا حل 57 77
38 ربوبیت کی تفصیل سے ربّ العالمین کی معرفت 58 77
39 انسان اشرف المخلوقات کیوں ہے؟ 60 77
40 قیامت کب قائم ہوگی؟ 62 77
41 ارواح کی تربیت کا مستقل نظام 62 77
42 روحانی ارتقاء اور اس کا درجۂ کمال 65 77
43 اﷲ والوں کی روح کس نعمت سے مطمئن ہوتی ہے؟ 67 77
44 تربیتِ ارواح کی تفصیلی کیفیت 68 77
45 سیّدنا حضور صلی اﷲ علیہ وسلّم کا طریقۂ تربیت 72 77
46 حضور صلی اﷲ علیہ وسلّم کی شانِ تلاوت 73 77
47 قرآنی لطائف 77 77
48 اخلاقِ نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم پر قرآنی شہادت 80 77
49 عشقِ حقیقی 83 77
50 قرآن کا اعجاز 84 77
51 ضرورتِ صحبتِ کاملین پر قرآنی استدلال 87 77
52 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا تعلق مع اﷲ اور شرطِ منصب 89 77
53 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعوت اور شانِ تلاوت 90 77
54 عشقِ مجازی کا بودا پن 91 77
55 اہلِ عرب کا تحیر 92 77
56 میرا ایک واقعہ 93 77
57 ایک آیت کے متعلّق تفسیری لطائف 94 77
58 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی تعلیم بالکتاب والحکمۃ 96 77
59 ایک شبہ اور اس کا حل 98 77
60 کتاب کا نفع صحبت پر موقوف ہے 99 77
61 ایک اشکال اور اس کا حل 101 77
62 عظمتِ اُلوہیت سے عظمتِ رسالت پر استدلال 102 77
63 تفصیلِ شانِ رسالت آئینۂ رسالت میں 103 77
64 دلائلِ امکانِ قیامت 111 78
65 دلائلِ وقوعِ قیامت 112 78
66 تقریرِ اثباتِ قیامت بعنوانِ اوّل 115 78
67 تقریرِ اثباتِ قیامت بعنوانِ ثانی 119 78
68 تقریرِ اثباتِ قیامت بعنوانِ ثالث 120 78
69 تقریرِ اثباتِ قیامت بعنوانِ رابع 122 78
70 تقریرِاثباتِ قیامت بعنوانِ خامس 125 78
71 تقریرِ اثباتِ قیامت بعنوانِ سادس 126 78
72 ایک تفصیلی نظر 129 78
73 تقریرِ اثباتِ قیامت بعنوانِ سادس:(منظوم) 135 78
74 ابطالِ مسئلۂ آواگون 137 79
75 قرآنِ پاک سے شراب کے حرام ہونے کا ثبوت 186 79
76 کتاب التوحید 12 1
77 جلالتِ شانِ رسالت ﷺ 47 1
78 کتاب القیامۃِ 110 1
79 صراطِ مستقیم- ( یعنی سیدھا راستہ ) 138 1
81 عنوانات 5 1
82 نقلِ جوابِ خط 11 1
Flag Counter