حیلے بہانے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دلیل بنا کر زندگی گزار تے ہیں ان کی تردید میں ایک رسالہ لکھوں، جس میں یہ بتائوں کہ شرعاً وعقلاً یہ حیلے آخرت کی جواب دہی سے نہیں بچاسکتے۔ ان ایام میں کچھ فرصت بھی ملی اور دل پر تقاضا بھی شدید ہوا، لہٰذا نورِ نظر لختِ جگر عزیزم حافظ عبداللہ تسنیم(عَلَّمَہُ اللّٰہَ عُلُوْمًا نَافِعًا) کو لے کر بیٹھ گیا۔میں املا کراتا گیا اور عزیز موصوف لکھتے رہے، یہاں تک کے چند مجالس میں یہ رسالہ اختتام کو پہنچ گیا، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔رسالہ کاعربی نام دَفْعُ الْحِیَلِ وَرَفْعُ الْجَدَلِ عَنْ أَصْحَابِ الْکَسَلِ ،اور اردو نام’’اسلامی اَحکام سے پہلوتہی کرنے والوں کے حیلے اور بہانے ‘‘تجویز کرتاہوں۔ ناظرین سے درخواست ہے کہ اسے غور سے پڑھیں، مجالس میں سنائیں، اور احقر کو اور عزیز موصوف کو اپنی دعائوں میں یاد فرمائیں۔ والتوفیق من اللّٰہ الکبیر، وھو علی کل شيئٍ قدیر وبــالإجــابــــۃ جدیر۔ (مولانا) محمد عاشق الٰہی بلند شہری عَفَا اللّٰہُ عَنْہُ وَعَافَاہٗ مدینہ منورہ یکم رجب ۱۴۰۵ھ