) بھیجا گیا ہے ؟ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا: ہاں ۔ فرشتوں نے کہاـ: اللہ تعالیٰ ان پر سلامتی نازل فرمائے آپﷺ بہت اچھے بھائی اور بہت اچھے خلیفہ ہیں (یعنی ہمارے بھائی اور اللہ تعالیٰ کے خلیفہ )۔
پھر آپ ﷺ کی انبیاء علیہم السلام کی ارواح سے ملاقات ہوئی اور ان سب نے اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنابیان کی ۔ حضرت ابراہیم ؑ نے اس طرح تقریر فرمائی: تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے مجھے خلیل (دوست) بنایا ، مجھے ملک عظیم عطا فرمایا، مجھے لوگوں کا رہنما اور اپنا فرمانبردار بنایا کہ لوگ میری اقتداء کرتے ہیں ، مجھے (نمرود کی) آگ سے نجات دی اور اسے میرے حق میں ٹھنڈا اور سلامتی کا سبب بنایا۔
پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرتے ہوئے یہ تقریرفرمائی: تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے مجھ سے کلام (خاص) فرمایا اور مجھے اپنا منتخب بنایا ، مجھ پر توریت نازل فرمائی ،میرے ہاتھ پر فرعون کی ہلاکت اور بنی اسرائیل کی نجات ظاہر فرمائی اور میری امت کو ایسی قوم بنایا جو حق کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور حق کے ساتھ عدل کرتی ہے۔
پھر حضرت داؤد علیہ السلام نے اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے یہ تقریرفرمائی: سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں۔ جس نے مجھے ایک بڑا ملک