والے کو سنا: ان کو کہاں لے گئے تھے؟ جواب دینے والے نے کہا: مشرق کی طرف ۔ وہ کہتی ہیں : اس واقعہ کی عظمت مستقل میرے دل میں رہی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو مبعوث فرمایا ،میں اول اسلام لانے والوں میں سے ہوئی۔ ( مواہب)
فائدہ: مشرق کے ڈکر سے مغرب کی نفی نہیں ہوئی ۔ دوسری روایت میں مغرب کا ذکر بھی ہے ۔ (الشمامۃ) شاید اس روایت میں مشرق کی فضیلت کی وجہ سے اس کو ذکر کیا گیا ہے کیوں کہ وہ سورج کے طلوع ہونے کی جگہ ہے جیسا کہ والصافات کے شروع میں رب المشارق (کہ اللہ تعالیٰ مشرقوں کے رب ہیں اور مغارب کو ذکر نہیں کیا) فرمایا گیا ہے۔
چوتھی روایت:
آپﷺ کی ولادت کے عجیب واقعات میں ی واقعات بھی روایت کیے گئے ہیں کہ آپﷺ کی ولادت کے وقت کسریٰ کے محل میں زلزلہ آیا اور اس کے چودہ کنگرے گر پڑے اور بحیرہ طبریہ فوراً خشک ہو گیا۔ اور فارس کا آتش کدہ بجھ گیا جو ایک ہزار سال سے مستقل روشن تھا اور کبھی نہ بجھتا تھا۔
(رواہ البیہقی و ابو نعیم والخرائطی فی الہواتف، و ابن عساکرکذا فی المواہب)