سب کا اتفاق ہے کہ آپﷺ کی پیدائش کا سال عام الفیلتھا(جس سال اصحاب الفیل ہلاک کیے گئے )۔ سہیلی کے بقول اس قصہ سے پچاس دن بعد اور بعض حضرات کے نزدیک پچپن دن بعد آپﷺ پیدا ہوئے۔ (الشمامۃ)
وقت پیدائش:
بعض حضرات نے رات اور بعض حضرات نے دن کا وقت کہا ہے۔(الزرکشی) جبکہ بعض حضرات نے طلوع فجر کہا ہے۔(الشمامہ)
مقام پیدائش:
بعض کے نزدیک آپﷺ مکہ میں پیدا ہوئے۔ بعض کے نزدیک شعب (گھاٹی )میں پیدا ہوئے۔ بعض کے نزدیک روم میں پیدا ہوئے اور بعض کے نزدیک عسفان میں پیدا ہوئے۔(مواہب)
من الروض
وکان مولدہ ایضا و نقلتہ
لیوم الاثنین ہٰذا الامر معتبر
یا رب صل وسلم دائما ابدا
علیٰ حبیبک خیر الخلق کلہم