(۴) تواریخ حبیب الہ۔(۵)زاد المعاد۔
کی رضاعی بہن حضرت شیماءؓ اور حضرت ام ایمن حبشیہ جن کا نام برکت تھا، یہ آپ ﷺ کو آپ کے والد سے میراث میں ملی تھیں اور آپ ﷺ نے ان کا نکاح حضرت زید رضی اللہ عنہ سے کیا تھا، جس سے حضرت اسامہ پیدا ہوئے ۔(۱)
شاباش آں صدف کہ چناں پرورد گر
آبا ازو مکرم وابنآء عزیز تر
صلّوا علیہ ما طلع الشمس والقمر
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
’’ شاباش ہے اس سیپی کو جس نے ایسا موتی پالا جس کے سبب آبا واجداد کو عزت اور اولاد کو محبت ملی،جب تک سورج چاند نکلتے رہیں ان پر درود بھیجو۔ مختصر بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعد آپ ہی بزرگ ہیں‘‘۔
دسویں فصل:جوانی سے نبوت تک کے کچھ حالات
پہلی روایت: