عیسائی ان کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کریں۔ یہ سن کر حضرت ابوطالب نے مال تجارت وہیں بیچا اور بہت نفع پایا اور وہیں سے مکہ لوٹ آئے۔ (تواریخ حبیب الہ)
نویں روایت :
جس وقت آپ ﷺ حضرت ابوطالب کی کفالت وتربیت میں تھے جب بھی آپ ﷺان کے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھاتے ،سب پیٹ بھر کر کھانا کھاتے اور جب آپ ﷺ کھانا نہ کھاتے تو وہ بھوکے رہ جاتے تھے ( الشمامۃ)
من الروض
وَیَاھَنَا ابْنَۃِ سَعْدٍ فَھِیَ قَدْ سَعَدَتْ
سَعَادَۃً قَدْرَھَا بَیْنَ الْوَرٰی خَطِرٌ
اِذْ اَرْضَعَتْ خَیْرَ خَلْقِ اللّٰہِ کُلِّھِمْ
ھَذٰا ھُوَ الْفَوْزُ لَا مَلْکٌ وَّلَا وَزَرٌ
رَاَتْ لَہٗ مُعْجِزَاتٍ فِی الرِّضَاعِ بَدَتْ
وَشَاھَدَتْ بَرَکَاتٍ لَیْسَ تَنْحَصِرٌ