چوتھی فصل:آپﷺ کے والد ماجد اور جد امجد میں آپﷺ کے نور مبارک کے آثار
پہلی روایت:
حضرت کعب الاحبارؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا نور مبارک (ہوتے ہوتے) عبدالمطلب میں منتقل ہوا جب وہ جوان ہوئے تو ایک دن حطیم میں سورہے تھے ۔ جب آنکھ کھلی تو دیکھا کہ آنکھ میں سرمہ لگا ہوا ہے ، سر میں تیل لگا ہوا ہے اور خوبصورت لباس پہنے ہوئے ہیں ۔ انہیں سخت حیرت ہوئی کہ معلوم نہیں یہ کس نے کیا ہے۔ ان کے والد ان کا ہاتھ پکڑ کر قریش کے کاہنوں کے پاس لے گئے اور ان سے سارا واقعہ بیان کیا ۔ انہوں نے جواب دیا : اللہ تعالیٰ نے اس نوجوان کو نکاح کا حکم فرمایا ہے۔
چنانچہ انہوں نے پہلے قیلہ سے نکاح کیا اور ان کی وفات کے بعد فاطمہ سے نکاح کیا ۔ وہ آپ کے والد ماجد عبداللہ کے ساتھ حاملہ ہو ئیں۔ عبدالمطلب کے بدن سے مشک کی