۱۔ یہ تو ہو چکا اور آپﷺ کی والدہ ماجدہ حاملہ ہو گئیں اور ان کے حمل میں نہ درد تھا نہ کوئی تکلیف۔
چھٹی فصل: ولادت شریفہ کے وقت پیش آنے والے واقعات
پہلی روایت:
حضرت ابن عباسؓ روایت کرتے ہیں کہ (آپﷺ کی والدہ ماجدہ حضرت) آمنہ بنت وہب فرماتی ہیں: جب آپﷺ میرے پیٹ سے جدا ہوئے تو آپﷺ کے ساتھ ایک نور نکلا جس سے مشرق و مغرب کے درمیان سب روشن ہو گیا۔ پھر آپﷺ زمین پرآئے اور آپﷺ نے دونوں ہاتوں پر سہارا لیا ہوا تھا۔ آپﷺ نے خاک کی مٹھی بھری اور آسمان کی طرف سر اٹھا کر دیکھا۔ (مواہب)
فائدہ: اسی نور کا ذکر ایک دوسری حدیث میں اسی طرح ہے : ’’ اس نور سے آپﷺ کی والدہ ماجدہ نے شام کے محل دیکھے۔ ‘‘حضورﷺ نے اسی واقعہ کے بارے میں خود ارشاد فرمایا: رؤیاء امی التی رات (یہ میری والدہ کا خواب ہے جو انہوں نے دیکھا تھا)ٌ اور اس میں یہ بھی آپﷺ کا ارشاد ہے و کذا امھات الانبیاء یرین (انبیاء علیہم السلام کی مائیں ایسا ہی نور دیکھا کرتی ہیں)۔