ادریس حضرت الیاس ؑ کا لقب ہے اور حضرت الیاس آپﷺ کے آباؤاجداد میں سے نہیں ہیں۔
پندرہواں واقعہ:حضرت ہارون علیہ السلام سے ملاقات
بخاری میں ہے کہ پھر جبریل ؑ مجھے لے کر آگے چلے۔ یہاں تک کہ پانچویں آسمان پر پہنچے اور دروازہ کھلوایا۔ پوچھا گیا کون ہے؟ جبریل ؑ نے کہا: جبریل ہوں۔ پوچھا گیا تمہارے ساتھ کون ہیں ؟ جبریل نے کہا : محمد (ﷺ) ہیں ۔ پوچھا گیا: کیا ان کے پاس پیامِ الٰہی بھیجا گیا؟ جبریل ؑ نے کہا: ہاں۔ فرشتوں نے یہ سن کر کہا : خوش آمدید، آپ نے بہت اچھا کیا جو تشریف لائے۔ جب میں وہاں پہنچا تو ہارون ؑ وہا ں موجود تھے۔ جبریل ؑ نے کہا: یہ ہارون ؑ ہیں اور ان کو سلام کیجیے۔ میں نے سلام کیا انہوں نے جواب دیا پھر کہا : اچھے بھائی اور اچھے نبی کو خوش آمدید ۔
سولہواں واقعہ:حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات
سولہویں واقعہ میں ہے کہ پھر مجھے جبریل ؑ آگے لے کر چلے یہاں تک کہ چھٹے آسمان پر پہنچے اور دروازہ کھلوایا۔ پوچھا گیا کون ہے؟ جبریل ؑ نے کہا: جبریل ہوں۔پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہیں؟جبریل ؑ نے کہا: محمد(ﷺ ) ہیں۔ پوچھا گیا: کیا ان کے پاس پیامِ الٰہی بھیجا گیا؟ جبریل ؑ نے کہا: ہاں ۔ فرشتوں نے یہ سن کر کہا آپ نے بہت اچھا کیا جو تشریف لائے۔ خوش آمدید۔ جب میں وہاں پہنچا تو موسیٰ ؑوہاں موجود تھے۔ جبریل ؑ