’’ میں اطراف عالم میں گھوما ہوں اور بہت محبوب بنائے ہیں ۔میں نے بہت سے حسین دیکھے ہیں لیکن تو چیز ہی کچھ اور ہے ‘‘۔
پانچویں روایت:
حضرت واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کنانہ کو منتخب کیا او رکنانہ میں سے قریش کو اور قریش میں سے بنی ہاشم کو اور بنی ہاشم میں سے مجھے منتخب کیا۔ اورترمذی کی روایت میں یہ بھی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو منتخب کیا ۔(۲)
ابونعیم فی الائلہ، طبرانی اوسط۔ صحح ابن حجر متنہ۔ مواھب ۔(۲) مسلم
من الروض
اکرم بہِ نسباً طابت عناصرہٗ