چوٹی سےاس طرف اشارہ ہے کہ خندف کی اولاد کے علاوہ باقی خاندان خندف کے سامنے ایسے ہی ہیں جیسا کہ پہاڑ کی اونچی چوٹی کے مقابلہ میں نیچے چھوٹی چھوٹی چوٹیاں ہوتی ہیں۔ گویاہاشمی خاندان پہاڑ کی سب سے بلند چوٹی اور ان کے علاوہ باقی خاندان چھوٹی چوٹیاں اور پہاڑ کے نیچے کا حصہ ہیں) اور آپ جب پیدا ہوئے تو زمین روشن ہوگئی اور آپکے نور سے آفاق منور ہوگئے ہم اس روشنی اور نور سے ہدایت کے راستے طے کر رہے ہیں۔
ومن القصیدة:
وَکُلُّ أٰیٍ أَتَی الرُّسُلُ الْکِرَامُ بها فَإِنَّمَا اتَّصَلَتْ مِنْ نُوْرِه بِهِم
فَإِنَّه شَمْسُ فَضْلٍ هُمْ کَوَاکِبْها یُظهِرنَ أَنْوَارَهَا لِلنَّاسِ فِی ظُلَمِ
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَآئِمًا أَبَدًاعَلٰی حَبِیْبکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِهِم
۱۔ انبیا ء کرام علیہم السلام کے تمام معجزات انہیں حضور پر نور کی بدولت ملے ہیں۔
۲۔ کیونکہ آپ فضل وکمال کے سورج اور دیگر انبیاء علیہم السلام اس سورج کے چاند تارے ہیں۔
۳۔ اے اللہ! آپ اپنے حبیب پر ہمیشہ ہمیشہ درود و سلام بھیجتے رہیں جو تمام مخلوق میں سب سے افضل ترین ہستی ہیں۔